پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس میں 506 پوائنٹس کا اضافہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس میں 506 پوائنٹس کا اضافہ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس میں 506 پوائنٹس کا اضافہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاری کا دن مثبت رہا اور 100 انڈیکس 502 پوائنٹس اضافے کے بعد 45 ہزار 407 پوائنٹس پر بند ہوا۔

تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا آغاز مثبت انداز سے شروع ہوا جو اختتام تک جاری رہا۔

مارکیٹ میں 100 انڈیکس 728 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا اور دن کا اختتام بھی 500 سے زائد پوائنٹس کے ساتھ ہوا۔

حصص کی مارکیٹ میں آج کل 44 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 22 ارب روپے سے زائد تھی۔ اس طرح کاروباری ہفتے کے پہلے روز مارکیٹ کیپٹلائزیشن 82 ارب روپے سے بڑھ کر 8 ہزار 29 ارب روپے ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس میں 177 پوائنٹس کا اضافہ

کاروباری ہفتے کے پہلے روز کے ایس ای 30 انڈیکس 272 پوائنٹس کا اضافے کے بعد 18 ہزار 479 پوائنٹس پر بند ہوا۔ کے ایم آئی 30 انڈیکس 1295پوائنٹس اضافے کے بعد 75 ہزار 111 پوائنٹس پر بند ہوا۔ جبکہ آل شیئرز انڈیکس 331 پوائنٹس اضافے کے بعد 30 ہزار 81 پوائنٹس پر بند ہوا۔ 

Related Posts