پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس میں 177 پوائنٹس کا اضافہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس میں 177 پوائنٹس کا اضافہ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس میں 177 پوائنٹس کا اضافہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتے کے آخری روز 100 انڈیکس میں 177 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا۔

حصص کے بازار میں کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 44 ہزار 901 پر بندہوا۔ کاروباری دن میں 100 انڈیکس 777 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔

کاروباری ہفتے کے آخری روز کے ایم آئی 30 انڈیکس 216.68 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 73 ہزار 816.55 پر بند ہوا۔

کے ایس ای آل شیئر انڈیکس 94.36 پوائنٹس کا اضافہ کے ساتھ کرکے 30 ہزار 750.20 پر بند ہوا۔

شیئر بازار میں آج 48 کروڑ شیئرز کے سودےہوئے۔ جبکہ کاروبار کی مالیت 21 ارب 38 کروڑ روپے رہی۔

یہ بھی پڑھیں : اسٹیٹ بینک کا اگلے دو ماہ کے لئے شرح سود 7 فیصد رکھنے کا فیصلہ

پی ایس ایکس کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن دو ارب روپے اضافے سے 7 ہزار 947 ارب روپے ہوگئی ہے۔

Related Posts