پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی، 100 انڈیکس میں 100 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی، 100 انڈیکس میں 100 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی، 100 انڈیکس میں 100 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی : پاکستان اسٹاک ایکسچینج ( پی ایس ایکس ) میں جمعہ کے روز مندی کا رجحان دیکھنے میں آیا جس کی وجہ سے 100 انڈیکس میں 100 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے آخری روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں حصص کی خریدوفروخت کے دوران اتار چڑھاؤ دیکھنے میں آیا  لیکن مجموعی طور پر مارکیٹ میں مندی کا تاثر غالب رہا ۔  

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا آغاز مندی ہوئی ہوا جو کاروبار کے اختتام تک قائم رہا۔ کاروبار میں مندی کی وجہ سے ایک وقت میں 100 انڈیکس میں 212 پوائنٹس کی کمی دیکھنے میں آئی تاہم مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کی جانب سے حصص کی خریداری کے بعد مارکیٹ میں استحکام آگیا اور کاروبار کا اختتام 100 پوائنٹس کی کمی سے45ہزار 865 پر بند ہوا۔

دوسری جانب کے ایم ایل 30 انڈیکس 113.36 پوائنٹس کی کمی کے بعد 76278.37 پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈؑیکس 211.72 کی کمی کےبعد 31436.15 پوائنٹس پر بند ہوا۔  

یہ بھی پڑھیں: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مندی، انڈیکس 366.17 پوائنٹس گر گیا

قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے لحاظ سے سرفہرست کمپنیوں میں محمود ٹیکس کے حصص کی قیمت 38 روپے کے اضافے سے 555 روپے اور شیلڈ کارپوریشن کے حصص کی قیمت 27.18 روپے کے اضافے سے 389.67 روپے ہوگئی جب کہ کولگیٹ پامولو 203.97 روپے کی کمی سے 2666.02 روپے اور رفحان میظ کے حصص کی قیمت 200 روپے کی کمی سے 10 ہزار روپے ہوگئی ۔

Related Posts