پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مندی، انڈیکس 366.17 پوائنٹس گر گیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مندی، انڈیکس 366.17 پوائنٹس گر گیا
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مندی، انڈیکس 366.17 پوائنٹس گر گیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مندی کی صورتحال آج کاروباری روز کے دوران بھی برقرار رہی، جس کے سبب انڈیکس 366.17 پوائنٹس گر گیا۔

اسٹاک ایکسچینج میں مندی کے بادل تاحال چھائے رہے، فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) سے متعلق پیرس میں ہونے والے اجلاس کے باعث سرمایہ کار دیکھو اور انتظار کرو کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔

رواں ہفتے کے تیسرے کاروباری روز (بدھ) کے دوران پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ابتدائی لمحات میں تیزی دیکھی گئی اور انڈیکس 45887.77 پوائنٹس کی بلند سطح پر دیکھا گیا تھا تاہم اس کے بعد غیر یقینی صورتحال کے باعث 100 انڈیکس مندی کی گرداب میں پھنس گیا۔

کاروبار کے اختتام پر پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 366.17 پوائنٹس کی مندی ریکارڈ کی گئی، مندی کے باعث مزید 4 حدیں گر گئیں، گرنے والی حدوں میں 45700، 45600، 45500، 45400 کی حدیں شامل ہیں اور 100 انڈیکس 45362.58 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔

آج پورے کاروباری دن (بدھ) کے دوران کاروبار میں 0.8 فیصد کی تنزلی دیکھی گئی اور 28 کروڑ 8 لاکھ 17 ہزار 29 شیئرز کا لین دین ہوا جبکہ حصص کی مالیت 70 ارب روپے سے زائد کم ہوگئی۔

Related Posts