پاکستان میں کورونا کے 661نئے کیسز رپورٹ، 1 مزید شہری جاں بحق

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں کورونا کے 599 نئے کیسز رپورٹ، 3 مزید شہری جاں بحق
پاکستان میں کورونا کے 599 نئے کیسز رپورٹ، 3 مزید شہری جاں بحق

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا کے 661نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ وائرس کے باعث 1 مزید شہری جان کی بازی ہار گیا۔

قومی ادارۂ صحت کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں مجموعی طور پر 15 لاکھ 53 ہزار 986افراد کورونا سے متاثر جبکہ 30 ہزار 484 وائرس کے باعث جاں بحق ہوئے۔ شرحِ اموات 2 فیصد پر برقرار ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

تمام صوبوں میں سیلاب کی تباہ کاریاں، بلوچستان میں 124افراد جاں بحق

پی ٹی آئی کا پنجاب میں صحت انصاف کارڈ دوبارہ شروع کرنیکا فیصلہ

گزشتہ 1 روز میں کورونا کی تشخیص کیلئے 20 ہزار 80 ٹیسٹ کیے گئے جبکہ مثبت کیسز کا تناسب 3.29 فیصد رہا۔ ٹیسٹس کی مجموعی تعداد 2 کروڑ 95 لاکھ 56 ہزار 118ہوگئی جبکہ کورونا کے 171 مریض انتہائی نگہداشت میں ہیں۔

دوسری جانب پنجاب اور خیبر پختونخوا سمیت ملک کے تمام صوبوں میں سیلاب کی تباہ کاریاں جاری ہیں، بلوچستان میں بارش کے دوران مختلف حادثات اور سیلابی ریلوں کے باعث 124 افراد جاں بحق ہوگئے۔

 ملک کے مختلف شہروں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ آج بھی جاری ہے۔ خیبرپختونخوا میں ایک روز میں 10 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ملک بھر میں سیلاب کے باعث سیکڑوں دیہات ڈوب گئے، بستیاں اجڑ گئیں جبکہ مکین کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔

بلوچستان کے مختلف شہروں بشمول خضدار، لسبیلہ اور نصیر آباد میں ہر طرف سیلابی ریلوں کے باعث تباہی ہوئی۔ خیرپور اور ٹھٹھہ سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں سیلابی پانی سب کچھ بہا کر لے گیا۔ پنجاب کے بڑے شہروں ڈیرہ غازی خان اور راجن پور میں بھی بڑے پیمانے پر نقصان ہوا۔

Related Posts