ننھے ولاگر شیراز کی شعیب اختر سے ملاقات

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو سوشل میڈیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

سابق ٹیسٹ کرکٹر اور دنیائے کرکٹ کے مانے ہوئے خطر ناک پیسر، راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر سے ننھے ولاگر اور یوٹیوبر شیراز بلتی نے ملاقات کی ہے۔

شیراز خان سے ملاقات کی تصاویر سابق قومی کرکٹر شعیب اختر نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کی ہیں۔

سوشل میڈیا پر  شیئر کی گئی تصاویر کے کیپشن میں شعیب اختر نے لکھا کہ دیکھو دیکھو کون آیا ہے ملنے؟

ننھے ولاگر شیراز خان شعیب اختر سے ملاقات کے وقت گلگت بلتستان کے روایتی لباس اور روایتی ٹوپی پہنے نظر آرہے ہیں۔

شیراز خان کی شعیب اختر کے ساتھ ملاقات کی تصاویر  کو صارفین بھی خوب پسند کر رہے ہیں اور دلچسپ تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

ننھے ولاگر نے در اصل گزشتہ مہینے اپنے ایک انٹرویو کے دوران شعیب اختر کو بہت ہی دلچسپ انداز میں ذکر کرکے اپنا فیورٹ قرار دیا تھا۔ جسے سابق لیجنڈ فاسٹ بالر نے بھی بہت انجوائے کیا تھا اور اس کا کلپ شیئر کیا تھا۔

Related Posts