حکومت نے پی آئی اے کی نجکاری کیلئے اہم فیصلہ کرلیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پی آئی اے
(فوٹو: آن لائن)

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: حکومت نے قومی ائیر لائن (پی آئی اے) کی نجکاری کیلئے اہم فیصلہ کر لیا جس سے نجکاری کے عمل میں مدد ملے گی، باضابطہ اعلامیہ بھی جاری کردیا گیا۔

نجی ٹی وی (جیو نیوز) کی رپورٹ کے مطابق پی آئی اے کی نجکاری کے معاملے پر اہم پیشرفت ہوئی، سکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے قومی ائیر لائن کی ری اسٹرکچرنگ کی اسکیم منظور کر لی۔ ایس ای سی پی نے اعلامیہ جاری کردیا۔

سکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کے اعلامیے میں کہا گیا کہ 3 مئی کو قومی ائیر لائن کی نجکاری کیلئے اسکیم آف ارینجمنٹ کی منظوری دی گئی جبکہ اس فیصلے سے اسٹاک مارکیٹ کو بھی آگاہ کیا گیا ہے۔

ایس ای سی پی کے اعلامیے کے تحت اسکیم آف ارینجمنٹ میں قومی ائیر لائن کے تمام اثاثے، خسارے اور قرض پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی کو منتقل کیے گئے۔ نجکاری کے عمل میں اہم قانونی پیشرفت کے متعلق وزارتِ خزانہ اور وزارتِ نجکاری کو آگہی دے دی گئی۔

اعلامیے کے مطابق وزارتِ نجکاری نے اسکیم آف ارینجمنٹ کیلئے وزارتِ خزانہ اور ایوی ایشن کی مشاورت اورمعاونت بھی حاصل کی۔ اسٹاک ایکسچینج، سنٹرل ڈپازیٹری اور نیشنل کلیئرنگ کمپنی کو بھی فیصلے کے متعلق آگہی دے دی گئی ہے۔

Related Posts