ملک کے تمام صوبوں میں سیلاب کی تباہ کاریاں جاری، بلوچستان میں 127افراد جاں بحق

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ملک کے تمام صوبوں میں سیلاب کی تباہ کاریاں جاری، بلوچستان میں 124افراد جاں بحق
ملک کے تمام صوبوں میں سیلاب کی تباہ کاریاں جاری، بلوچستان میں 124افراد جاں بحق

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: پنجاب اور خیبر پختونخوا سمیت ملک کے تمام صوبوں میں سیلاب کی تباہ کاریاں جاری ہیں، بلوچستان میں بارش کے دوران مختلف حادثات اور سیلابی ریلوں کے باعث 127 افراد جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق ملک کے مختلف شہروں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ آج بھی جاری ہے۔ خیبرپختونخوا میں ایک روز میں 10 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ملک بھر میں سیلاب کے باعث سیکڑوں دیہات ڈوب گئے، بستیاں اجڑ گئیں جبکہ مکین کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

پی ٹی آئی کے واثق قیوم بلامقابلہ ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی منتخب

بلوچستان کے مختلف شہروں بشمول خضدار، لسبیلہ اور نصیر آباد میں ہر طرف سیلابی ریلوں کے باعث تباہی ہوئی جبکہ 7 ڈیم ٹوٹ گئے۔ خیرپور اور ٹھٹھہ سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں سیلابی پانی سب کچھ بہا کر لے گیا۔ پنجاب کے بڑے شہروں ڈیرہ غازی خان اور راجن پور میں بھی بڑے پیمانے پر نقصان ہوا۔

خیبر پختونخوا کے شہروں ڈیرہ اسماعیل خان اور مردان میں بھی سیلاب نے تباہی مچا دی۔ ملک کے تمام صوبوں میں مسلسل بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال کا سامنا ہے۔ کراچی، لاہور اور راولپنڈی میں بھی سیلاب کے باعث شہریوں کو اربن فلڈنگ کا سامنا ہے۔

شہرِ قائد میں بارش کا سلسلہ آج بھی جاری ہے۔ بارش کا پانی سڑکوں، گلیوں اور محلوں میں جگہ جگہ کھڑا ہوگیا۔ ندی نالوں میں طغیانی کے باعث مختلف راستے بند کردئیے گئے۔ شہریوں کو متبادل راستے کے ذریعے اپنی منزلوں تک پہنچنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ 

 

Related Posts