رینجرز اور پولیس کا کچے کے ڈاکوؤں کے خلاف مشترکہ آپریشن، 4ڈاکو زخمی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پولیس اور رینجرز کا مشترکہ آپریشن، کچے کے ڈاکو
(فوٹو: آن لائن)

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کندھ کوٹ: رینجرز اور پولیس نے کچے کے ڈاکوؤں کے خلاف مشترکہ آپریشن کیا ہے جس کے دوران دو طرفہ فائرنگ ہوئی جس کے نتیجے میں 4ڈاکو زخمی ہوگئے ہیں۔

نجی ٹی وی (جیو نیوز) کی رپورٹ کے مطابق کندھ کوٹ میں شر اور کوش گینگ کے خلاف رینجرز اور پولیس نے مشترکہ طور پر آپریشن کیا۔ ایس ایس پی کشمور کندھ کوٹ نے کہا کہ کندھ کوٹ کے کچے کے علاقے گیہل پور اور حاجی خان شر میں کوش اور شر گینگ کے خلاف کارروائی ہوئی۔

ایس ایس پی کشمور کندھ کوٹ کے مطابق ڈاکوؤں کے خلاف رینجرز اور پولیس کا مشترکہ آپریشن جاری ہے جس کے دوران پولیس اور رینجرز پر فائرنگ کرنے والے 4 ڈاکو زخمی ہوگئے۔ پولیس نے کچے کے تمام راستے بندکرکے فائرنگ کا تبادلہ جاری رکھا ہوا ہے تاکہ ڈاکوؤں کو گرفتار کیا جائے۔

کشمور کندھ کوٹ پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس اور رینجرز کے مشترکہ آپریشن کے دوران ڈاکوؤں کے ٹھکانے اور مورچے آگ لگا کر گرا دئیے گئے۔ دوسری جانب رحیم یار خان میں بھی سندھ اور پنجاب کے کچے کے سرحدی علاقے میں پنجاب پولیس نے آپریشن کرکے 2 ڈاکو ہلاک کردئیے ہیں۔

Related Posts