خواجہ سراؤں کا تھانے حملہ، پولیس کو مار مار کر بھگا دیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو جیو

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پولیس کے مبینہ تشدد پر گجرات میں خواجہ سرا مشتعل ہوگئے اور تھانے پر دھاوا بول دیا، تھانے میں توڑ پھوڑ اور ملازمین کو گریبانوں سے پکڑ کر گھسیٹتے رہے جبکہ تھانے کا سامان اٹھا کر اپنے ساتھ لے گئے۔

کھاریاں میں دوران گشت پولیس نے حرا نامی خواجہ سرا اور اس کے ساتھی مرد کو روک کر تلاشی لی جس پر تلخ کلامی ہوئی اور پولیس اہلکار حرا اور اس کے ساتھی کو تھانہ صدر لے گئے جہاں پر خواجہ سرا اور اس کے ساتھی پر تشدد کیا گیا اور پھر چھوڑ دیا گیا۔

جس پر کھاریاں کے خواجہ سرا جمع ہو کر تھانے میں گھس گئے، سامان کی توڑ پھوڑ کی اور پھر جی روڈ کو بلاک کر کے احتجاج شروع کر دیا، جسے پولیس اہلکاروں نے لاٹھی چارج کر کے منتشر کردیا۔

موقر آج نیوز کے مطابق متعلقہ ایس ایچ او بلال شاہ کا کہنا ہے ڈی پی او گجرات نے خواجہ سراؤں کے ساتھ زیادتی کرنے والے پولیس اہلکاروں کو معطل کر دیا ہے۔ اور خواجہ سرا پر تشدد کرنے والے 2 پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

خواجہ سراؤں کی جانب سے پولیس تھانے میں توڑ پھوڑ اور اہلکاروں پر تشدد کی انکوائری کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔ ایس ایچ او بلال شاہ نے بتایا کہ خواجہ سراؤں کے خلاف مقدمہ درج نہیں ہو گا۔

Related Posts