پی ٹی آئی کا پنجاب میں صحت انصاف کارڈ،لنگر خانے، پناہ گاہیں دوبارہ شروع کرنیکا فیصلہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: تحریک انصاف کی اتحادی حکومت واپس آنے کے بعد صوبے میں صحت انصاف کارڈ، لنگر خانے اور پناہ گاہیں دوبارہ سے شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان کی زیرصدارت پارٹی رہنماؤں کا اہم اجلاس اختتام پذیر ہوگیا، اجلاس کے دوران عمران خان نے قانونی ٹیم کو مبادکباد پیش کی۔

ذرائع کے مطابق پنجاب میں صحت انصاف کارڈ، لنگر خانے اور پناہ گاہیں دوبارہ سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری کے خلاف عدم اعتماد لانے کے حوالے سے بھی مشاورت کی گئی۔

مزید پڑھیں:رانا ثنااللہ بونگی نہ ماریں، گورنر راج کی شق پڑھ لیں، فواد چوہدری

ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیر اعظم نے وزیراعلی پنجاب پرویز الٰہی سے ملاقات میں مشاورت پر پارٹی قیادت کو اعتماد میں لیا جبکہ سپیکر پنجاب اسمبلی کا عہدہ سبطین خان کو دیئے جانے کا حتمی فیصلہ کیا گیا۔