سندھ اوربلوچستان میں تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت ہوگئے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

oild and gas reserves
سندھ اوربلوچستان میں تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت ہوگئے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی:پاکستان میں تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت ہوگئے۔ پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ نے سندھ اور بلوچستان سے ملنے والے ذخائر سے متعلق اسٹاک ایکسچینج کو آگاہ کردیا۔

پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ کی جانب سے جاری پریس ریلیزکے مطابق کمپنی کو سندھ اور بلوچستان میں تیل اور گیس کے نئے ذخائر ملے ہیں، جن سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو بھی آگاہ کردیا گیا ہے۔

پی پی ایل کاکہنا ہےکہ بلوچستان کے ضلع قلات کے علاقے مرگند کے ایکس ون کنویں سے تیل و گیس (ہائیڈرو کاربن) کے بڑے ذخائر دریافت ہوئےہیں، جہاں سے روزانہ کی بنیادپر ایک کروڑ 7 لاکھ کیوبک فٹ گیس اور 132 بیرل خام تیل حاصل ہوسکےگا۔

یہ بھی پڑھیں: آئی ایم ایف کاایک باپھر پاکستان کی معاشی صورتحال پر اطمینان کا اظہار

کمپنی کے مطابق اس کنویں کی کھدائی کا آغاز 30 جون 2019ء کو کیا گیا، جس کی گہرائی ساڑھے 4 ہزار میٹر ہے۔دوسری جانب پی پی ایل نے ضلع خیرپور، سندھ میں بھی تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت کرنے کا اعلان کیا ہے، جس کے مطابق یہاں سے 2 کروڑ 86 لاکھ کیوبک فٹ گیس اور 152 بیرل یومیہ تیل حاصل ہوسکےگا۔

Related Posts