پاکستان ایٹمی اثاثوں کو سب سے زیادہ محفوظ بنانے والا ملک قرار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Pakistan declared most improved country in nuclear security

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

واشنگٹن: امریکا میں پاکستانی سفیر اسد مجید خان نے سال 2020 کیلئے ایٹمی اثاثوں  کے سیکورٹی انڈیکس میں پاکستان کو بہتر ملک قراردینے کا خیر مقدم کیا ہے۔

اسد مجید خان نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ پاکستان ایٹمی ہتھیاروں سے متعلق نیوکلیئر سیکورٹی انڈیکس 2020 میں ایٹمی سیکورٹی اقدامات کے لئے پاکستان کو سب سے زیادہ بہتری لانے والا ملک قرار دینے کا اس بات کا خیرمقدم کرتا ہے ۔

یہ ٹویٹ این آئی ٹی کے نام سے مشہور ایٹمی سیکورٹی انڈیکس کی جانب سے پاکستان کو ایٹمی مواد رکھنے والے ممالک کی سلامتی میں سب سے زیادہ بہتر قرار دینے کے بعد آیا۔

سال 2020 کے لئے جاری کیے گئے نیوکلیئر سیکورٹی انڈیکس میں این ٹی آئی نے کہا ہے کہ اندرونی خطرہ سے بچاؤ کے اقدامات کے طور پرپاکستان ایٹمی مواد رکھنے والے ممالک میں سب سے زیادہ بہتر ہے ۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان کے مجموعی اسکور میں سات پوائنٹس کی بہتری آئی ہے۔ اپنے جوہری اثاثوں کے تحفظ کے لئے پاکستان نے بھارت کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

پاکستان نے ہندوستان کے 41 کے مقابلے میں 47 پوائنٹس حاصل کیے۔ جوہری تنصیب سے متعلق تحفظ کے معاملے میں پاکستان 33 ویں اور بھارت 47 ویں نمبر پر ہے۔

مزید پڑھیں:امریکا کا چین کو ہیوسٹن میں قائم قونصل خانہ بند کرنے کا حکم

این آئی ٹی  کا مزید کہنا ہے کہ ریگولیٹری اقدامات کے لئے پاکستان کی اسکور میں بہتری 2012 کے بعد سے انڈیکس میں قواعد و ضوابط کی دوسری سب سے بڑی بہتری ہے۔

Related Posts