امریکا کا چین کو ہیوسٹن میں قائم قونصل خانہ بند کرنے کا حکم

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

US orders China to shut down Houston consulate

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

واشنگٹن: امریکا  میں صدارتی انتخاب سے قبل چین کے ساتھ کشیدگی میں اضافہ ہوگیا، امریکا نے جاسوسی کے الزامات کے تحت چین کو ہیوسٹن میں اپنا قونصل خانہ 72 گھنٹوں کے اندر بند کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ نے بدھ کے روز کہا تھا کہ امریکیوں کی نجی معلومات کے تحفظ کے لئے ہیوسٹن میں چینی مشن کو بند کیا جارہا ہے۔چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین کاکہنا ہے کہ قونصل خانہ معمول کے مطابق کام کر رہا ہے تاہم وزارت نے کہا کہ واشنگٹن نے منگل کے روز اچانک قونصل خانے کو بند کرنے کا مطالبہ کردیا۔

امریکی حکومت کی جانب سے کشیدگی کے بعد واشنگٹن میں چینی سفارتخانے کے عملے کوجان سے مارنے کی دھمکیاں موصول ہوئی ہیں ، سفارتخانے کے ترجمان کاکہنا ہے کہ چین یقینی طور پر مضبوط جوابی کارروائیوں کے ساتھ رد عمل کا اظہار کرے گا،امریکا کو اپنے غلط فیصلے کو کالعدم قرار دینا چاہئے۔

چین جوابی کارروائی میں وسطی شہر ووہان میں امریکی قونصل خانہ بند کرنے پر غور کر رہا ہے۔ بیجنگ ہانگ کانگ ، شنگھائی یا گوانگ میں بھی اہم قونصل خانوں کو نشانہ بنا سکتا ہے جس سے امریکی کاروبار کو نقصان پہنچے گا۔

مزید پڑھیں:امریکا چین کشیدگی دنیا کو نئی جنگ کی طرف دھکیل سکتی ہے

ہیوسٹن میں چینی سفارتخانہ بند کرنیکا یہ اقدام امریکی صدارتی انتخابات کی دوڑ میں سامنے آیا ہے جس میں صدر ڈونلڈٹرمپ اور ان کے ڈیموکریٹک حریف جو بائیڈن چین کیخلاف سخت اقدامات کے حامی دکھائی دیتے ہیں۔

Related Posts