مقبوضہ کشمیر میں نوجوان دکاندار کو شہید کیا گیا، شدید مذمت کرتے ہیں۔پاکستان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مقبوضہ کشمیر میں نوجوان دکاندار کو شہید کیا گیا، شدید مذمت کرتے ہیں۔پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں نوجوان دکاندار کو شہید کیا گیا، شدید مذمت کرتے ہیں۔پاکستان

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: دفترِ خارجہ نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت کو قابلِ افسوس قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی پولیس نے نوجوان کشمیری دکاندار کو ماورائے عدالت شہید کیا جس کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق دفترِ خارجہ نے 23 سالہ کشمیری دکاندار کے قتل پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا کہ عرفان احمد ڈار نامی کشمیری دکاندار کو پولیس نے گھر سے اغواء کیا جس پر پولیس کی تحویل میں ہی اتنا شدید تشدد کیا گیا کہ وہ شہید ہوگیا۔

ترجمان دفترِ خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جارحیت تشویشناک ہے۔ معصوم کشمیری نوجوان، بچوں اور خواتین کو جعلی سرچ آپریشنز اور پولیس مقابلوں میں شہید کیا جارہا ہے۔ ریاستی دہشت گردی سے غاصب بھارتی فوج مظلوم کشمیریوں کی خواہشات کا گلا نہیں گھونٹ سکتی۔

دفترِ خارجہ کے مطابق گزشتہ 1 برس کے دوران بھارت نے 300 سے زائد کشمیری عوام کو شہید کیا۔ خود ارادیت کشمیری عوام کا بنیادی حق ہے جسے جبری گمشدگیوں اور تشدد سے دبانے کی کوشش جاری ہے۔ بھارت کو تمام تر مظالم پر عالمی برادری کو جواب دینا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ہم عالمی برادری سے مطالبہ کرتے ہیں کہ مقبوضہ کشمیر میں بنیادی انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کا نوٹس لیا جائے۔ پاکستان اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق  مسئلۂ کشمیر کا پر امن حل چاہتا ہے۔ کشمیری نوجوان کو مقبوضہ کشمیر کے علاقے سوپور میں شہید کیا گیا تھا۔ 

یہ بھی پڑھیں: مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی، 2 نوجوان شہید

Related Posts