بھارت مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی سے باز نہ آیا، دو نوجوان شہید

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بھارت مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی سے باز نہ آیا، دو نوجوان شہید
بھارت مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی سے باز نہ آیا، دو نوجوان شہید

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

سری نگر:مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جارحیت کے باعث مزید دو کشمیری نوجوان شہید ہوگئے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق نوجوانوں کی شہادت کا پہلا واقعہ سوپور میں پیش آیا۔

قابض بھارتی فوج نے تجر شریف کے علاقے میں نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران عرفان احمد نامی نوجوان کو حراست میں لے لیا اور رات گئے نوجوان کی تشدد زدہ لاش پھینک گئے۔

اسی طرح ضلع بارہ مولا کے علاقے اڑی میں بھی سرچ آپریشن کے دوران ایک اور کشمیری نوجوان کو گولیاں مارکر شہید کردیا گیا۔ شہید ہونے والے نوجوان کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی جب کہ لاش کو لواحقین کے حوالے کرنے سے انکار کردیا گیا۔

ایک ہی دن میں ایک ضلع میں دو نوجوانوں کی شہادت پر علاقہ مکینوں نے شدید احتجاج کیا اور بھارت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ قابض بھارتی فوج نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ریاستی طاقت کا مظاہرہ کیا اور نہتے شہریوں پر ربڑ کی گولیاں برسائیں اور آنسو گیس کی شیلنگ بھی کی۔

Related Posts