اقوام متحدہ مقبوضہ کشمیر میں بچوں کی حالت زار پر توجہ دے، پاکستان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Pakistan calls for keeping focus on children’s plights in IoK

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

نیویارک: پاکستان نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بچے بھی بھارتی افواج کے مظالم کا نشانہ بن رہے ہیں، اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کشمیری بچوں کی حالت زار پر توجہ دیں۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کے نائب مستقل مندوب عامر خان نے جنرل اسمبلی کی کمیٹی کو بتایا کہ پچھلے 70 سال سے کشمیری بچوں کونسل در نسل بھارتی مظالم کا سامنا ہے۔

عامر خان اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے خصوصی نمائندے کی سالانہ رپورٹ پر تبصرہ کر رہے تھے۔ جون میں جاری ہونے والی اس رپورٹ میں کشمیر میں بچوں پر ہونے والے بھارتی مظالم پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا تھا۔

رپورٹ میں خاص طور پر 68 تصدیق شدہ واقعات کا حوالہ دیا گیا ہے جہاں 9 سے 17 سال کی عمر کے بچوں کو ہندوستانی سیکورٹی فورسز نے حراست میں لیا ہے۔

مزید پڑھیں: نواز شریف پاکستان کی سیاست کے بال ٹھاکرے بن چکے ہیں، خرم شیر زمان

پاکستانی مندوب نے کہا کہ پچھلے 70 سالوں سے کشمیری بچے بھارتی افواج کے ظلم و بربریت کا شکار ہیں ،بھارت کی جانب سے گذشتہ سال 5 اگست کے غیر قانونی اور یکطرفہ اقدامات کے تناظر میں ، یہ مظالم مزید بڑھ گئے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ بین الاقوامی برادری کو چاہئے کہ بچوں کی حفاظت کے لئے حفاظتی اقدامات کرنے سے متعلق آواز اٹھائے۔

Related Posts