نواز شریف پاکستان کی سیاست کے بال ٹھاکرے بن چکے ہیں، خرم شیر زمان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سندھ میں کم سے کم 6 ماہ کے لیے گورنر راج لگایا جائے،خرم شیر زمان
سندھ میں کم سے کم 6 ماہ کے لیے گورنر راج لگایا جائے،خرم شیر زمان

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی : پاکستان تحریک انصاف کراچی ڈویژن کے صدر خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ نواز شریف پاکستان کی سیاست کے بال ٹھاکرے بن چکے ہیں،مسلم لیگ پاکستان مسلم لیگ لندن سے علیحدگی کا اعلان کرے۔

خرم شیر زمان کا کہنا ہے کہ نواز شریف لندن میں بیٹھ کر معصوم کارکنان کو استعمال کرنا چاہتے ہیں، شریف خاندان چاہتا ہے کہ تمام ملکی ادارے ان کی چوری کا تحفظ کریں، استعفیٰ لینے کی باتیں کرنے والے استعفیٰ دینے کے نہج پر پہنچ چکے ہیں۔

پی ٹی آئی رہنماء نے کہا ہے کہ پاکستان ڈکیٹ موومنٹ کے صدر ہر چور کا تحفظ کرنے کے لیے کرائے پر دستیاب ہوتے ہیں، تین تین باریاں لینے والے ابھی بھی کہتے ہیں ملک کی تقدیر بدلیں گے۔

مزید پڑھیں: کورونا ایس او پیز، اپوزیشن حکومت مخالف تحریک اگلے سال تک ملتوی کرے۔فواد چوہدری

انہوں نے کہا ک اپوزیشن جماعتیں حکومت کے خلاف ہر حکمت عملی میں ناکام ہونگی،وزیراعظم عمران خان بغیر کسی دباؤ کے ملک کی ترقی کے لیے محنت کرتے رہیں گے، وزیراعظم عمران خان کی قیادت پر قوم کو مکمل اعتماد ہے۔

Related Posts