پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان 1 ارب ڈالر کے حصول کا معاہدہ طے پاگیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آئی ایم ایف نے پاکستان کے متعلق رپورٹ جاری کردی
آئی ایم ایف نے پاکستان کے متعلق رپورٹ جاری کردی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وفاقی حکومت اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے مابین 1 ارب ڈالر کے حصول کا معاہدہ طے پاگیا ہے جس  سے ملکی معیشت میں استحکام کی توقع کی جارہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان سے معاہدہ طے پاجانے کی تصدیق کردی۔ معاہدے کے تحت پاکستان کو فوری طور پر 1 ارب ڈالر مل جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

آئی ایم ایف معاہدے پر قوم کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ

آئندہ 2 ہفتوں کے دوران آئی ایم ایف کی ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی۔ پاکستان کو 1 ارب ڈالر قرض کی فراہمی سے متعلق معاہدے کا اعلامیہ جلد جاری ہونے کا امکان ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے امید ظاہر کی کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے مابین قرض بحالی کا معاہدہ ایک آدھ دن میں ہوجائے گا۔صاحبِ ثروت افراد پر ٹیکس لگائیں گے۔

آج سے 2 روز قبل سینیٹ کی فنانس کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کے بعد وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ پاکستان کا آئی ایم ایف سے قرض بحالی پروگرام بحال ہوجائے گا اور پروگرام کی بحالی کی پوری امید ہے۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ صاحب ثروت افراد پر ٹیکس لگے گا تاہم غریب طبقے کو ریلیف دیا جائے گا جبکہ آئی ایم ایف کا سرکاری ملازمین تنخواہ بڑھانے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

Related Posts