آئی ایم ایف معاہدے پر قوم کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

وفاقی کابینہ کے اجلاس کے دوران فیصلہ کیا گیا ہے کہ آئی ایم ایف سے مذاکرات کی کامیابی پر وزیر اعظم قوم کو اعتماد میں لیں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف کی سربراہی میں وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں کئی اہم فیصلے کئے گئے، اجلاس کے دوران وزیراعظم نے قومی اسمبلی اور سینيٹ کے اجلاسوں میں ارکان کی غیرحاضری کا نوٹس لیا اور ارکان کودونوں ایوانوں میں حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

کابینہ نے پی ٹی آئی کے دور حکومت میں بنائے گئے ایسٹ ریکوری یونٹ کا معاملہ منطقی انجام تک پہنچانے کافیصلہ کیا۔

وزير خزانہ مفتاح اسماعیل نے کابينہ کو بريفنگ دی جس کے بعد فیصلہ ہوا کہ آئی ایم ایف سےمذاکرات کی کامیابی پر وزیراعظم قوم کو اعتماد میں لیں گے۔

دریں اثنا وفاقی وزراء احسن اقبال اور قمر زمان کائرہ نے کابینہ اجلاس پر میڈیا کو بریفنگ میں بتیا کہ کابینہ اجلاس میں فیٹف کے معاملے پر آرمی چیف اور تمام اداروں کے کردار کی تعریف کی گئی۔

احسن اقبال نے کہا وزیراعظم نے فیٹف کے معاملے پر کابیبہ کو اعتماد میں لیا، امید ہے پاکستان کا گرے لسٹ سے وائٹ لسٹ میں جانے کا راستہ ہموار ہوجائے گا۔ اگلا سال پاکستان کے استحکام کا سال ہوگا۔ وزیراعظم نے تیل کی فراہمی پرانڈونیشیا کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے کہا کابینہ نے وزارت صحت کی سفارش پر کورونا کے علاج میں استعمال ہونے والے انجکشن سمیت دیگردوائیں سستی کرنے کی بھی منظوری دی ہے۔

احسن اقبال نے کہا کابینہ میں کھادوں کی سپلائی کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا اور کسانوں کو کھاد کی فراہمی جاری رکھنے کیلئے وزیراعظم نے ہدایت کی اس سلے میں دوست ممالک سے رابطہ کرکے کھادوں کی سپلائی کو یقینی بنایا جائے۔ کابینہ نے ٹریڈ آرگنائزین ایکٹ پر نظر ثانی کیلئے کمیٹی قائم کردی جبکہ اجارہ سکوک پروگرام کے اجراء کی بھی منظوری دی۔

کابینہ نے جی ایس پی پلس معاہدے کا بھی جائزہ لیا، وزارت تجارت نے کابینہ کو اس معاہدے پر بریفنگ دی۔ کابینہ کو اس سلسلے میں تفصیل سے آگاہ کیا گیا۔ وزارت تجارت نے بتایا جی ایس پی پلس پاکستان اور یورپی یونین کے مابین دو طرفہ تجارت کو فروغ دینے کیلئے انتہائی مفید ہے اور اس معاہدے سے دو طرفہ تجارت میں اضافہ ہوا۔

یہ بھی پڑھیں:

قرضوں کا بڑھتا دباؤ، حکومت کا کراچی ایئرپورٹ گروی رکھنے کا فیصلہ

احسن اقبال نے کہا پاکستان کی موجودہ حکومت میں تمام جمہوری قوتیں شامل ہیں اور اس وقت یہ سنہری موقع ہے جب ہم اہم فیصلے اتفاق رائے سے کرسکتے ہیں۔ گزشتہ حکومت نے جاتے جاتے پاکستان کو نقصان پہنچایا جس سے پاکستان کی ساکھ متاثر ہوئی، ہمارے سامنے ایک کٹھن مرحلہ تھا لیکن ہم نے سیاست کے بجائے ملک اور معیشت کو ترجیح دی۔

قمر زمان کائرہ نے کہا چند روز کے دوران مقبوضہ کشمیر میں تشدد کی نئی لہر کشمیری عوام پر مسلط کی جارہی دو تین روز کے دوران 12 فراد کو شہید کیا گیا، بھارت کےتمام ہتھکنڈے کشمیریوں کے حوصلے کم نہیں کرسکتے۔

Related Posts