بھارتی میڈیا کا پاکستانی سفارتی عملے پر ہراسانی کا الزام، دفتر خارجہ کا اظہارِ حیرت

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: بھارت میں تعینات پاکستانی سفارتی عملے پر بھارتی میڈیا کی جانب سے لگائے گئے ہراسانی کے الزامات پر دفتر خارجہ کا ردعمل سامنے آگیا ہے۔

ترجمان دفترِ خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ ہم ویزے کیلئے آنے والے درخواست دہندگان کو بہت اہمیت دیتے ہیں، بھارتی میڈیا کی جانب سے اس معاملے کو اٹھانے کے وقت اور انداز پر حیران ہیں۔

بھارتی میڈیا کے الزامات پر ردعمل دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ معاملہ دیکھ رہے ہیں، تمام ویزا درخواست دہندگان کے ساتھ مناسب رویہ روا رکھا جاتا ہے، تمام عوامی شکایات کے حل کا تیز تر نظام موجود ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

شاہی خاندان نے میرے خلاف اعلان جنگ کردیا ہے، پرنس ہیری

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی مشنز میں آنے والے افراد سے غیر مناسب رویہ بالکل برداشت نہیں کیا جاتا، سفارتی عملے کو سختی سے پیشہ ورانہ انداز اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Related Posts