دوست مزاری کا کورونا کا ٹیسٹ پازیٹو اورنیگٹوبھی آگیا، ڈپٹی اسپیکر پریشان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PA Deputy Speaker tests positive for coronavirus

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور :قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر کے بعد پنجاب اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر سردار دوست مزاری کا ناول کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔

ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری کاکہنا ہے کہ ان میں  کورونا وائرس کی کوئی علامت ظاہر نہیں ہوئی اور ان کی صحت ٹھیک ہے تاہم ٹیسٹ کے نتائج سامنے آنے کے بعد خود کو الگ تھلگ کرلیا ہے۔

یہاں دلچسپ بات تو یہ ہے کہ سردار دوست مزاری کا سرکاری لیبارٹری میں کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا جبکہ دوسری طرف پرائیویٹ لیبارٹری سے ہونیوالا ٹیسٹ منفی آیا ہے۔

سردار دوست مزاری ٹیسٹ کی رپورٹس کے الگ الگ نتائج سے شدید پریشان اور اضطراب میں مبتلا ہیں  تاہم انہوں نے احتیاط کے طور پر خود کو الگ تھلگ کرلیا ہے۔

اس سے قبل 30 اپریل کو قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر کا بھی کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد انہوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا تھا۔

مزید پڑھیں: ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کی جائیگی، عثمان بزدار

سندھ کے گورنر عمران اسماعیل کا بھی کورونا کا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد انہوں نے خود کو الگ تھلگ کرلیا تھا۔

Related Posts