ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کی جائیگی، عثمان بزدار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Public cooperation extremely important to counter COVID-19: CM Buzdar

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور : وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے اتوار کے روز صوبائی حکومت کی جانب سے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے تیار کردہ ایس او پیز پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ ہمیں وبائی مرض سے نمٹنے کے لئے احتیاطی تدابیر اپنانا ہوں گی، ایس او پیز اور لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف کارروائی کی جائیگی۔

واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس سے 21 مزید ہلاکتوں کی تصدیق کے بعد ملک بھر میں ہلاکتوں کی تعداد 639 اور مثبت کیسز29ہزار465 ہوگئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق 24 گھنٹوں میں 1991 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں: این ڈی ایم اے نے بلوچستان کو حفاظتی سامان کی پانچویں کھیپ بھجوادی

پیاد رہے کہ پنجاب میں  ایس او پیز کے تحت کاروبار کی اجازت دی جاچکی ہے تاہم حکومت نے لاک ڈاؤن میں 31 مئی تک توسیع کا اعلان کررکھا ہے۔

Related Posts