اپوزیشن جماعتوں کی رہبر کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا، اے پی سی کا فیصلہ متوقع

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اپوزیشن جماعتوں کی رہبر کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا، اے پی سی کا فیصلہ متوقع
اپوزیشن جماعتوں کی رہبر کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا، اے پی سی کا فیصلہ متوقع

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد :آل پارٹیز کانفرنس کی تاریخ کے بارے میں فیصلہ کرنے کے لئے حزب اختلاف کی جماعتوں کی رہبرکمیٹی کااجلاس جمعیت علمائے اسلام فضل (ف) کے رہنما ء اکرم درانی کی رہائش گاہ پردو پہر 2 بجے ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جانب سے شاہد خاقان عباسی، احسن اقبال اور مریم اورنگزیب جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کی طرف سے نیئر بخاری اور فرحت اللہ بابر اور دیگر 8 اپوزیشن جماعتوں کے رہنماء  شریک ہوں گے۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ رہبر کمیٹی اے پی سی کے ایجنڈے کے بارے میں فیصلہ کرنے کے ساتھ ساتھ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس قانون سے متعلق مشترکہ لائحہ عمل طے کرے گی۔

مزید پڑھیں: آصف زرداری اور شہبازشریف کی ملاقات، نیب کارروائیوں کیخلاف مزاحمت کا فیصلہ

حزب اختلاف کی جماعتوں کے رہنماؤں کی جانب سے رہبر کمیٹی کے اجلاس کے اختتام کے بعد ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب بھی کیا جائیگا۔

Related Posts