پاکستانی پیسے اور پاسپورٹ سمیت کسی چیز کی وقعت نہیں، حریم شاہ کی ہرزہ سرائی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستانی پیسے اور پاسپورٹ سمیت کسی چیز کی وقعت نہیں، حریم شاہ کی ہرزہ سرائی
پاکستانی پیسے اور پاسپورٹ سمیت کسی چیز کی وقعت نہیں، حریم شاہ کی ہرزہ سرائی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: متنازع ٹک ٹاکر حریم شاہ کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں وہ پاکستانی کرنسی اور پاسپورٹ کے خلاف ہرزہ سرائی کررہی ہیں، سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو کے بعد حریم شاہ پر شدید تنقید کی جارہی ہے۔

ٹک ٹاکر حریم شاہ نے سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو میں کہا کہ مجھے کسی نے نہیں روکا نہ ہی روک سکتا ہے، پہلی مرتبہ پاکستان سے یو کے اتنا بڑا اماؤنٹ لے کر آرہی تھی، پاکستانی پیسے اور پاسپورٹ سمیت کسی چیز کی وقعت نہیں۔

ٹک ٹاکر کا ویڈیو میں کہنا تھا کہ آپ لوگ اماؤنٹ لاتے وقت خیال کیجیے گا کیونکہ پکڑ لیتے ہیں، مجھے تو کسی نے کچھ نہیں کہا اور کہہ بھی نہیں سکتے، میں تو بہت آسان اور محفوظ طریقے سے پہنچ گئی۔ مذکورہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد حریم شاہ دوبارہ الیٹرونک اور سوشل میڈیا کی زینت بن گئی ہیں۔

انہوں نے ویڈیو میں حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے تو وعدہ کیا تھا کرنسی اورپاسپورٹ کواوپر لیجائیں گے، حکومت کچھ نہیں کرسکی صرف باتیں ہی کرسکتے ہیں، برطانیہ میں اتنی سردی ہے لیکن کسی کی موت نہیں ہوئی، مری میں بارش اور برفباری ہوئی تو اموات ہوگئیں۔

واضح رہے کہ منی لانڈرنگ کی تحقیقات کی خبریں میڈیا پر چلنے کے فوری بعد حریم شاہ نے اس حوالے سے ویڈیوز اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے ڈیلیٹ کردیں۔

جبکہ حریم شاہ کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کی جانب سے معاملے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

ایف آئی اے حکام کی جانب سے برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی کو خط لکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، خط میں نیشنل کرائم ایجنسی سے کارروائی کرنے کی درخواست کی جائے گی۔

مزید پڑھیں: لیڈی ڈیانا کے کردار کی پیشکش، آدی عدیل کو سجل سے مذاق مہنگا پڑ گیا

ایف آئی حکام کا کہنا ہے کہ انسٹاگرام پر جاری ویڈیوز میں حریم شاہ خود بھاری رقم برطانیہ منتقل کرنے کا اعتراف کر رہی ہیں۔

Related Posts