لیڈی ڈیانا کے کردار کی پیشکش، آدی عدیل کو سجل سے مذاق مہنگا پڑ گیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لیڈی ڈیانا کے کردار کی پیشکش، آدی عدیل کو سجل سے مذاق مہنگا پڑ گیا
لیڈی ڈیانا کے کردار کی پیشکش، آدی عدیل کو سجل سے مذاق مہنگا پڑ گیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف مزاحیہ اداکار آدی عدیل نے حال ہی میں نیٹ فلکس سیریز دی کراؤن کا ذکر کرتے ہوئے اداکارہ سجل علی کی نقل کرتے ہوئے کہا کہ مجھے لیڈی ڈیانا کے کردار کی پیشکش ہوئی تھی، تاہم بعد ازاں آدی کو اس مذاق سے پیچھے ہٹنا پڑ گیا۔

تفصیلات کے مطابق حال ہی میں اداکارہ سجل علی نے کہا کہ مجھے ہالی ووڈ میں کردار ادا کرنے کی پیشکش ہوئی جو نازیبا مناظر کے باعث ٹھکرائی۔ سجل کا مزید کہنا تھا کہ ایسے رولز باڈی ڈبل کرکے ادا کیے جاسکتے تھے، مگر پھر بھی مجھے یہ مناسب نہیں لگا۔

یہ بھی پڑھیں:

صنفِ آہن سے پہلی بار اداکاری کرنیوالے جنید جمشید نیازی کے چرچے

دوسری جانب اداکار ہمایوں سعید کے نیٹ فلکس میں کاسٹ کیے جانے کی خبریں زیر گردش ہیں جن کے تناظر میں آدی عدیل نے سجل کی نقل اتارتے ہوئے کہا کہ مجھے دی کراؤن میں لیڈی ڈیانا کا کردار آفر ہوا لیکن ہمایوں سعید کے ساتھ بولڈ مناظر کے باعث ٹھکرادیا۔

Aadi's Sarcastic Jibe At Sajal Aly On Rejecting Hollywood Offer

اداکار یاسر حسین نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر آدی عدیل کا ٹوئٹر پیغام شیئر کیا  جس میں آدی کا کہنا تھا کہ بتایا گیا کہ دی کراؤن میں ہمایوں سعید کے ساتھ بولڈ سین ہوں گے۔ میں اپنی اقدار نیٹ فلکس کیلئے قربان نہیں کرسکتی۔ مجھے معاف ہی رکھئے گا۔ 

Aadi's Sarcastic Jibe At Sajal Aly On Rejecting Hollywood Offer

خیال رہے کہ نیٹ فلکس سیریز دی کراؤن کے پانچویں سیزن میں ہمایوں سعید لیڈی ڈیانا کی دیرینہ محبت کے طور پر ڈاکٹر حسنات کا کردار ادا کرتے نظر آئیں گے جو پاکستانی نژاد برطانوی سرجن تھے اور لندن کے رائل برامپٹن ہسپتال میں پریکٹس کیا کرتے تھے۔ 

بعد ازاں آدی عدیل نے اپنے مذاق پر سنجیدہ ردِ عمل دیکھا تو فوری طور پر اس سے پیچھے ہٹ گئے اور کہا کہ میں نے مذاق کیا تھا۔ اسے مذاق رہنے دیں۔ سنجیدہ لے کر دوسروں کیلئے مشکلات پیدا مت کریں۔ سجل علی نے تاحال اس پر کوئی ردِ عمل نہیں دیا۔ 

Related Posts