شمالی وزیرستان،سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن،2دہشت گردہلاک

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شمالی وزیرستان،سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن،2دہشت گردہلاک
شمالی وزیرستان،سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن،2دہشت گردہلاک

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر ایک کارروائی میں دہشت گرد گروہ کے سرغنہ ایوب اللہ عرف منصور سمیت دو دہشت گردوں کو ہلاک کرد یا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دونوں دہشت گرد ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری اور بے گناہ شہریوں کے اغواء کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے۔

سکیورٹی فورسز کی کارروائی کا علاقے کے لوگوں نے خیرمقدم کرتے ہوئے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے سکیورٹی فورسز کے ساتھ مکمل تعاون کا عزم ظاہر کیا ہے۔

Related Posts