نور مقدم قتل کیس، عدالت نے مالی اور خانساماں کی درخواست ضمانت مسترد کردی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نور مقدم قتل کیس، عدالت نے مالی اور خانساماں کی درخواست ضمانت مسترد کردی
نور مقدم قتل کیس، عدالت نے مالی اور خانساماں کی درخواست ضمانت مسترد کردی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد کی مقامی عدالت نے نور مقدم قتل کیس میں نامزد دو ملزمان کی درخواستِ ضمانت پر فیصلہ جاری کردیا۔ عدالت نے ظاہر جعفر کے گھر کے مالی جان محمد اور خانساماں جمیل کی جانب سے دائر درخواست پر فیصلہ جاری کرتے ہوئے ضمانت کی استدعا کو مسترد کردیا۔

تفصیلات کے مطابق نور مقدم قتل کیس میں نامزد دو ملزمان کی جانب سے دائر ضمانت کی درخواست کے کیس کی سماعت ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں ہوئی۔

ایڈیشنل سیشن جج عطا ربانی نے درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سنایا، جس میں بتایا گیا ہے  کہ ملزمان نے ضمانت بعد ازگرفتاری کی درخواستیں دائرکی تھیں۔

عدالت نے تھراپی ورک کے مالک کی جانب سے مرکزی ملزم کے والدین کے خلاف 22 اے مقدمے کی درخواست دائر کی گئی، جسے عدالت نے خارج کردیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں اسلام آباد ہائی کورٹ میں تفتیشی افسر کی جانب سے چالان جمع کرایا گیا، جس میں یہ انکشاف سامنے آیا کہ ظاہر جعفر نے نور مقدم کو قتل کرنے کے بعد والدین سے رابطہ کیا، جس پر والد نے پُرسکون رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا تھا کہ لاش ٹھکانے لگانے کا بندوبست کررہا ہوں۔

اس سے قبل تھراپی ورکس کے مالک نے یہ انکشاف بھی کیا تھا کہ ظاہر جعفر کے قتل کے بعد والد نے بولا کہ شاید بیٹے سے زیادہ شراب نوش کرلی ہوگی، جس کی وجہ سے اُس نے یہ قدم اٹھایا۔

یہ بھی پڑھیں : وزیراعظم کا کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات کے نتائج پر تشویش کا اظہار، تفصیلی رپورٹ طلب کرلی

Related Posts