کرا چی:صو با ئی وزیر خورا ک ہر ی را م کشوری لال نے کہا ہے کہ پاسکو نے خیرپور اور نوشہرو فیروز سے محکمہ خوراک کو ایک لاکھ ٹن گندم کی فراہمی کا آغاز کر دیا ہے.جبکہ محکمہ خوراک سندھ نے فلور ملز کے لیے پری پیڈ چالان کی سہولت کے اجراء کا فیصلہ کیا ہے۔
چالان لینے کے بعد فلور ملز پاسکو سے براہ راست گندم لے سکتے ہیں.پیر کے رو ز اپنے دفتر میں صحا فیو ں سے گفتگو کر تے ہو ئے انہو ں نے کہا کہ سندھ میں گندم کی کوئی قلت نہیں، سندھ حکومت کے پاس مناسب مقدار میں گندم کا ذخیرہ موجود ہے۔
وفاقی حکومت نے صو بہ سندھ کو مزید تین لاکھ ٹن گندم فراہم کرنے کی منظوری دے دی ہے.انہو ں نے کہا کہ سندھ حکومت نے محکمہ پرائس کنٹرول اور تمام کمشنرز کو آٹے کی مقررہ قیمتوں پر فروخت یقینی بنانے کیلئے سخت ہدایات جاری کردی ہیں۔
مزید پڑھیں :سندھ میں بند فلور ملوں کو گندم کا کوٹہ نہ دینے کا فیصلہ