اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے خلاف بھی تحریکِ عدم اعتماد جمع

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے خلاف بھی تحریکِ عدم اعتماد جمع
اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے خلاف بھی تحریکِ عدم اعتماد جمع

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: متحدہ اپوزیشن کے فیصلے کے تحت اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے خلاف بھی تحریکِ عدم اعتماد جمع کرادی گئی ہے۔تحریک کی کامیابی کی صورت میں اسد قیصر کو اسپیکر کا عہدہ چھوڑنا ہوگا۔ 

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کے بعد اسپیکر کی بھی باری آگئی۔ آج عمران خان کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد پر ووٹنگ کی جائے گی تاہم قومی اسمبلی اجلاس کے آغاز سے قبل اپوزیشن نے اسپیکر کے خلاف بھی تحریکِ عدم اعتماد جمع کروائی۔

یہ بھی پڑھیں:

اسپیکر کے کردار کو قوم ہمیشہ یاد رکھے گی، شہباز شریف

تحریکِ عدم اعتماد گزشتہ روز سامنے آنے کے بعد اسپیکر اسد قیصر آج وزیر اعظم کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد پر ووٹنگ کرانے والے اہم قومی اسمبلی اجلاس کی صدارت  نہیں کرسکیں گے۔ ان کی جگہ یہ فریضہ ڈپٹی اسپیکر کو سرانجام دینا ہوگا۔

ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری آج ہونے والے قومی اسمبلی اجلاس کی صدارت کریں گے جس میں وزیر اعظم کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد پر ووٹنگ ہوگی۔ رائے شماری کے بعد وزیر اعظم کو عہدے پر برقرار رکھنے یا نہ رکھنے کا فیصلہ ہوگا۔

وزیر اعظم کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد پر ووٹنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری اسپیکر کے خلاف عدم اعتماد پر آئین کے تحت قومی اسمبلی کی ضابطے کی کارروائی کو یقینی بنائیں گے۔ اپوزیشن کو اسد قیصر کی قیادت پر اعتماد نہیں رہا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا کہ قوم اسپیکر کے کردار کو ہمیشہ یاد رکھے گی، اسپیکر نے زیادتی اور آئین کی خلاف ورزی کی۔ انہوں نے پی ٹی آئی کے کارکن کا کردار ادا کیا۔ عمران خان کے آلۂ کار بن کر اجلاس سے بھاگ گئے۔

ن لیگ کے صدر شہباز شریف نے گزشتہ ماہ اپنے ایک بیان میں کہا کہ اسپیکر نے خوف میں پارلیمنٹ لاجز پر حملہ کیا لیکن ہم جمہوریت سے انتقام لیں گے۔ ہم نے او آئی سی اجلاس کیلئے احتجاج اور لانگ مارچ ملتوی کردیا تھا۔ اسپیکر نے 14روز میں اجلاس نہیں بلایا۔ 

Related Posts