اسپیکر کے کردار کو قوم ہمیشہ یاد رکھے گی، شہباز شریف

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسپیکر کا کردار قوم ہمیشہ یاد رکھے گی، شہباز شریف
اسپیکر کا کردار قوم ہمیشہ یاد رکھے گی، شہباز شریف

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ قوم اسپیکر کے کردار کو ہمیشہ یاد رکھے گی، اسپیکر نے زیادتی کی اور آئین کی خلاف ورزی کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق شہباز شریف نے دیگر اپوزیشن رہنماؤں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے پی ٹی آئی کے کارکن کا کردار ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی عمران خان کے آلہ کار بن کر سیشن سے بھاگے ہیں اور انہوں نے خوف میں پارلیمنٹ لاجز پر حملہ کیا لیکن ہم جمہوریت سے انتقام لیں گے۔

شہباز شریف نے کہا کہ او آئی سی کے اجلاس کے دوران ہم نے احتجاج اور لانگ مارچ ملتوی کیا، 14 دن میں اجلاس نہ بلا کر اسپیکر نے آئین کی خلاف ورزی کی، آج بہت اہم دن تھا،عدم اعتماد کی تحریک زیربحث ہونا تھی اور اسپیکر قانون کی پابندی کرتے ہوئے تحریک پر بات کرنے دیتے۔

یہ بھی پڑھیں:جنوبی پنجاب صوبے کا قیام، آئینی ترمیمی بل اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو پیش

انہوں نے کہا کہ میں پوائنٹ آف دی آرڈر کے لیے کھڑا ہوا لیکن اسپیکر نے مجھے دیکھنا بھی گوارا نہیں کیا، پیر کو غیر آئینی عمل ہوا تو ہر قانونی آئینی اور سیاسی حربہ استعمال کریں گے۔

مزید برآں قائد حزب اختلاف نے کہا کہ پیر کو نئی حکمت عملی بنائیں گے اور بکرے کی ماں کب تک خیر منائے گی انہیں خوش ہونے دیں۔

میڈیا سے گفتگو میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ وزیر اعظم مقابلے سے بھاگ رہے ہیں اور کیا اس طرح کوئی کپتان پچ کو چھوڑ کر بھاگتا ہے؟ لیکن ہم عمران خان کو بھاگنے نہیں دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کے سامنے اپوزیشن متحد ہے اور آج فاتحہ خوانی کے بہانے اجلاس ملتوی کر دیا گیا لیکن عدم اعتماد ہمارا جمہوری ہتھیار بننے والا ہے۔

Related Posts