پاکستان میں ابھی تک کورونا وائرس کا کوئی کیس نہیں سامنے آیا، ڈاکٹر ظفر مرزا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Pakistan confirms two cases of coronavirus

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ ملک میں ابھی تک کورونا وائرس کا کوئی کیس نہیں سامنے آیا، ایئر پورٹ پر اسکریننگ کے نظام کی خود نگرانی کرتا رہوں گا۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا کی زیر صدارت اسلام آباد میں کورونا وائرس ایمرجنسی کور گروپ کا اجلاس ہوا جس میں سیکریٹری صحت، این آئی ایچ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر میجر جنرل عامر اکرام بھی شریک ہوئے۔ اجلاس میں کورونا وائرس سے پیدا صورتحال پر تفصیلی غور کیا گیا۔

مزید پڑھیں: چین میں کورونا وائرس سے مزید 73 افراد جاں بحق: ہلاکتوں کی تعداد 565 ہو گئی

ڈاکٹر ظفر مرزا نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام ایئر پورٹس پر تربیت یافتہ ہیلتھ اسٹاف کا اضافہ کر دیا ہے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں، انہوں نے کہا کہ وزارت صحت میں قائم ایمرجنسی آپریشن سیل صورتحال مانیٹر کر رہا ہے، اسپتالوں میں ممکنہ کیسز کے پیش نظر علیحدہ وارڈز مختص ہیں۔

Related Posts