پیپلز پارٹی وفاقی حکومت میں شامل؟ کتنی اور کون کون سی وزارتیں ملیں گی؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بلاول بھٹو، شہباز شریف، آصف زرداری
(فوٹو: اے پی پی)

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: پیپلز پارٹی وفاقی حکومت میں شامل ہورہی ہے، پارٹی کو کتنی اور کون کون سی وزارتیں ملیں گی؟ اہم حقائق سامنے آگئے۔

تفصیلات کے مطابق حکمراں سیاسی جماعت مسلم لیگ (ن) کی اتحادی پیپلز پارٹی گورنروں کی تقرری کے بعد وفاق میں شامل ہونے کا اصولی فیصلہ کرچکی ہے۔ نجی ٹی وی (جیو نیوز) کا دعویٰ ہے کہ پی پی پی کو وفاق میں 8وزارتیں ملنے کا امکان ہے۔

تاحال اس بات کا فیصلہ نہیں ہوسکا کہ پیپلز پارٹی کو کون کون سی وزارتیں ملیں گی جس کا حتمی فیصلہ بعد میں سامنے آئے گا۔ نجی ٹی وی کا دعویٰ ہے کہ پارٹی کے اہم ذرائع نے وفاق میں شمولیت کا اعلان یا تصدیق نہیں کی لیکن تردید بھی جاری نہیں کی گئی۔

دعوے کے مطابق گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے مابین ہونے والی ملاقات میں دو صوبوں کے گورنرز کی نامزدگی پر گفتگو ہوئی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے بلاول بھٹو کو وفاق میں شامل ہونے کی دعوت دی تھی۔

پی پی پی کو ممکنہ طور پر ملنے والی 8 وزارتوں میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی سربراہی بھی شامل ہے جو پارٹی رہنما روبینہ خالد کو دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پیپلز پارٹی نے ماضی میں وفاقی حکومت کا حصہ نہ بننے کا اعلان کرتے ہوئے ن لیگ کی حمایت کی تھی۔

Related Posts