چین میں کورونا وائرس سے مزید 73 افراد جاں بحق: ہلاکتوں کی تعداد 565 ہو گئی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

US records 1,891 coronavirus deaths in past 24 hours: Johns Hopkins

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

بیجنگ: ہمسایہ ملک چین میں  کورونا وائرس کے باعث مزید 73افراد زندگی کی بازی ہار گئے جس کے نتیجے میں اب تک مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 565 تک جا پہنچی۔

کورونا وائرس کے باعث صرف ایک روز میں 73 افراد کی ہلاکت گزشتہ ماہ کے ہر دن کے مقابلے میں زیادہ ہے۔ وائرس بے حد تیزی سے پھیل رہا ہے۔

ورلڈ و میٹرز کے مطابق اب تک 28 ہزار 276 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے جن میں سے 3 ہزار 863 افراد کی حالت تشویش ناک ہے۔

وائرس کے باعث متاثر ہونے والے 28 ہزار 276 افراد میں سے 1 ہزار 173 افراد بیماری سے شفا یاب ہوچکے ہیں، تاہم وائرس کے پھیلاؤ کی رفتار افسوسناک حد تک تیز ہے۔

ہوبائی نامی چینی صوبے کے شہر وہان میں کورونا وائرس نے سب سے زیادہ افراد کو متاثر کیا جبکہ سب سے زیادہ ہلاکتیں بھی صوبہ ہوبائی میں ہوئیں۔

اب تک 25 ممالک میں کورونا وائرس پائے جانے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں جبکہ  وائرس کے باعث ہانگ کانگ اور فلپائن میں 2 افراد ہلاک بھی ہوئے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل چین کے  دارالحکومت بیجنگ سے اسلام آباد آنے والی پرواز میں  کورونا وائرس کا مشتبہ مریض سامنے آگیا۔

کورونا وائرس کا مشتبہ مریض پرواز نمبر سی اے 945 کے ذریعے چینی دارالحکومت سے اسلام آباد کے ائیرپورٹ پہنچا جہاں اسکیننگ کے دوران اس کے جسم کا درجہ حرارت  زائد نکلا۔

مزید پڑھیں:  کورونا وائرس کا مشتبہ مریض  اسلام آباد داخل

Related Posts