سندھ حکومت نے ریسٹورنٹس اور ہوٹلز کے اوقاتِ کار پر نئے احکامات جاری کردئیے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سندھ حکومت نے ریسٹورنٹس اور ہوٹلز کے اوقاتِ کار پر نئے احکامات جاری کردئیے
سندھ حکومت نے ریسٹورنٹس اور ہوٹلز کے اوقاتِ کار پر نئے احکامات جاری کردئیے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: سندھ حکومت نے ریسٹورنٹس اور ہوٹلز کے اوقاتِ کار پر نئے احکامات جاری کردئیے ہیں جن کے مطابق صوبے بھر میں کاروبار ہفتہ اور اتوار کو بھی جاری رکھا جاسکے گا۔

تفصیلات کے مطابق محکمۂ داخلہ سندھ کے جاری کردہ ترمیمی حکم نامے کے مطابق ہوٹلز اور ریسٹورنٹس کو سماجی فاصلے کے اہتمام کے ساتھ تیار شدہ کھانا گاہکوں کو فروخت کرنے کی اجازت ہوگی۔

ہوٹلز، کیفے، ریسٹورنٹس اور پکا ہوا کھانا فروخت کرنے والے شام 7 بجے تک کاروبار جاری رکھ سکیں گے جبکہ ہوم ڈلیوری کے اوقاتِ کار شب 10 بجے تک رکھے گئے ہیں جن کیلئے ایس او پیز کی پابندی لازمی قرار دی گئی ہے۔

ایس او پیز کے تحت ہوٹلز اور ریسٹورنٹس کو حکم دیا گیا ہے کہ خریداری کیلئے آنے والے گاہکوں کو سماجی فاصلے کا پابند بنائیں۔ عوام الناس پر خریداری کرتے وقت ماسک پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل سندھ حکومت نے عید قربان پر مویشیاں منڈیاں نہ لگانے کا فیصلہ کرلیا جبکہ محکمۂ بلدیات نے مویشی منڈیوں کے حوالے سے اپنی سفارشات واپس لے لیں۔

سیکریٹری بلدیات روشن علی شیخ کے مطابق محکمہ بلدیات سندھ نے 2 روز قبل محکمۂ داخلہ کو خط لکھ دیا۔ مراسلے میں مویشی منڈیوں کے اجازت نامے منسوخ کرنے کی سفارش کی گئی۔

مزید پڑھیں:  عید قربان پر مویشی منڈیاں لگانے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ

Related Posts