حکومت سندھ کا بڑا فیصلہ،عید قربان پر مویشی منڈیاں نہیں لگیں گی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

حکومت سندھ کا بڑا فیصلہ،عید قربان پر سندھ میں مویشی منڈیاں نہیں لگیں گی
حکومت سندھ کا بڑا فیصلہ،عید قربان پر سندھ میں مویشی منڈیاں نہیں لگیں گی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: سندھ حکومت نے عید قربان پر مویشیاں منڈیاں نہ لگانے کا اصولی فیصلہ کرلیا ہے، محکمہ بلدیات نے مویشی منڈیوں کے حوالے سے اپنی سفارشات واپس لے لیں ہیں۔

سیکریٹری بلدیات روشن علی شیخ کے مطابق محکمہ بلدیات سندھ نے محکمہ داخلہ کو خط لکھ دیاہے۔ مراسلے میں مویشی منڈیوں کے اجازت نامے منسوخ کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

سیکریٹری بلدیات روشن شیخ نے اس حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں بڑھتے ہوئے کورونا وائرس کے پیش نظر مویشی منڈیوں کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

محکمہ داخلہ سے گزارش کی ہے کہ ایسے تمام اجازت نامے منسوخ کردئیے جائیں، یاد رہے کہ چند روز قبل محکمہ بلدیات نے سندھ میں مویشی منڈیاں لگانے کی اجازت دی تھی۔

واضح رہے کہ ان دنوں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد بہت تیزی کے ساتھ بڑھ رہی ہے اور اس حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ جولائی کے آخر میں کورونا وائرس کے کیسز بہت زیادہ بڑھ سکتے ہیں۔

Related Posts