مریم نواز کی بیرون ملک کی اجازت سے متعلق درخواست پر سماعت کرنیوالا بینچ تحلیل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

LHC suspends FBR notices to Maryam Nawaz

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: مسلم لیگ ن کی رہنماء  مریم نواز کے بیرون ملک جانے کی اجازت کیلئے درخواست پر سماعت کرنے والا ہائیکورٹ کا 2 رکنی بینچ تحلیل ہو گیا،لاہور ہائیکورٹ نے نیا بینچ تشکیل دے دیا ہے۔

لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس نے ن لیگ کی رہنماء  مریم نواز کی درخواستوں پر سماعت کے لیے جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں نیا بینچ تشکیل دے دیا ہے، نیا بینچ 10 فرور ی سے کارروائی کا آغاز کریگااور بینچ کے دوسرے رکن جسٹس طارق سلیم شیخ ہوں گے۔

اس سے قبل جسٹس طارق عباسی کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے مریم نواز کی درخواستوں پر سماعت کی تھی لیکن ان کی درخواستوں پر کوئی قابل ذکر پیش رفت نہیں ہو سکی۔

مزید پڑھیں: مریم نواز کے لندن آنے تک نوازشریف نے علاج سے انکار کیا ، ڈاکٹر عدنان

مسلم لیگ ن کی رہنماء مریم نواز نے اپنا نام ای سی ایل سے نکلوانے اور پاسپورٹ کی واپسی کیلئے الگ الگ درخواستیں دائر کررکھی ہیں جبکہ نیب ان درخواستوں کی پہلے ہی مخالفت کر چکا ہے۔

جسٹس علی باقر نجفی نے مریم نواز کی درخواستوں پر ابتدائی سماعت کی تھی لیکن بینچ تحلیل ہونے پر درخواستیں دوسرے بینچ کو منتقل ہو گئی تھیں ، اب دوبارہ جسٹس علی باقر نجفی مریم نواز کی درخواستوں پر سماعت کریگا۔

Related Posts