نیٹ فلکس، 14سال تک اپنے خاندان کو قتل کرنیوالی خاتون کی سیریز سے تاریخ رقم

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نیٹ فلکس پر کری اینڈ سائنائیڈ نامی سیریز نے تاریخ رقم کردی جو 14سال تک اپنے خاندان کے مختلف افراد کو باری باری زہر دے کر قتل کرنیوالی خاتون کی حقیقی کہانی پر مبنی ہے۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

نیٹ فلکس پر کری اینڈ سائنائیڈ نامی ڈاکومنٹری نے تاریخ رقم کردی جو 14سال تک اپنے خاندان کے مختلف افراد کو باری باری زہر دے کر قتل کرنیوالی خاتون کی حقیقی کہانی پر مبنی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیٹ فلکس کی ڈاکو منٹری سیریز کری اینڈ سائنائیڈ بے حد سنسنی خیز ہے جس کے سامنے آنے کے بعد بھارتی شہر کیرالہ میں سب سے پراسرار قتل کیس جولی جوزف کیس پر بحث شدت اختیار کر گئی جس کی حقیقی کہانی بے حد دلخراش سمجھی جاتی ہے۔

[visual-link-preview encoded=”eyJ0eXBlIjoiaW50ZXJuYWwiLCJwb3N0IjoxODUwMjYsInBvc3RfbGFiZWwiOiJQb3N0IDE4NTAyNiAtINm+2KfYsdqpINmF2YYg24zZhtqvINmF2KfYttuMINqp25Ig2ojbjNm52YbaryDYqtmG2KfYsti525Ig2b7YsSDYp9mB2LPYsdiv24HYjCDZhdiv2KfYrdmI2rog2qnbjNmE2KbbkiDZvtuM2LrYp9mFINi024zYptixIiwidXJsIjoiIiwiaW1hZ2VfaWQiOjE4NTAyNywiaW1hZ2VfdXJsIjoiaHR0cHM6Ly9tbW5ld3MudHYvdXJkdS93cC1jb250ZW50L3VwbG9hZHMvMjAyNC8wMS9QYXJrLU1pbi1Zb3VuZy0zMDB4MjUwLmpwZyIsInRpdGxlIjoi2b7Yp9ix2qkg2YXZhiDbjNmG2q8g2YXYp9i224wg2qnbkiDaiNuM2bnZhtqvINiq2YbYp9iy2LnbkiDZvtixINin2YHYs9ix2K/bgdiMINmF2K/Yp9it2YjauiDaqduM2YTYptuSINm+24zYutin2YUg2LTbjNim2LEiLCJzdW1tYXJ5Ijoi2LPZuduMINuB2YbZudixINmF24zauiDYp9iv2Kfaqdin2LHbjCDaqduSINis2YjbgdixINiv2qnavtin2YbbkiDZiNin2YTbjCDaqdmI2LHbjNmGINmB2Ybaqdin2LHbgSDZvtin2LHaqSDZhdmGINuM2YbaryDZhdin2LbbjCDaqduSINqI24zZudmG2q8g2KrZhtin2LLYuduSINm+2LEg2KfZgdiz2LHYr9uBINuB24zauiDYrNmGINqp2Kcg2qnbgdmG2Kcg24HbkiDaqduBINin2LMg2LPbkiDZhduM2LHbjCDYsNin2KrbjCDYstmG2K/ar9uMINm+2LEg2YXZhtmB24wg2KfYq9ix2KfYqiDZhdix2KrYqCDbgdmI2KbbktuUICIsInRlbXBsYXRlIjoic3BvdGxpZ2h0In0=”]

آج سے 5سال قبل 2019 میں جولی جوزف نامی ایک خاتون کو اسپیشل انوسٹی گیشن ٹیم نے گرفتار کیا جس نے اپنے خاندان کے 6افراد کا اندوہناک قتل کیا۔ مقتولین میں ملزمہ کی ساس، سسر، شوہر اور 2سالہ بیٹی بھی شامل تھے جنہیں سائنائیڈ کا زہر دیا گیا تھا۔

تحقیقات کے دوران یہ انکشاف سامنے آیا کہ جولی جوزف این آئی ٹی کالج میں پروفیسر کے عہدے پر خدمات سرانجام دے رہی تھیں اور سلسلے وار قتل میں بہت سے لوگوں نے ان کا ساتھ دیا جن میں ان کے قریبی دوست ایم ایم میتھیو کا نام بھی شامل ہے۔

اپنی ہی بیٹی اور شوہر سمیت خاندان کے 6افراد کو 14سال تک صبر سے انتظار کرکے باری باری موت کے گھاٹ اتارنے والی جولی جوزف کے کیس نے پورے بھارت کو ہلا کر رکھ دیا۔ کہا جاتا ہے کہ جولی جوزف نے جائیداد کے حصول اور ناجائز رشتوں کیلئے یہ قتل کیے۔

اسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس پر کری اینڈ سائنائیڈ دی جولی جوزف کیس نامی ڈاکومنٹری 22دسمبر کو ریلیز کی گئی۔ جولی جوزف اصل میں کون تھی؟ اپنے سسرال والوں کو کیوں قتل کیا اور ایسے ہی دیگر متعدد سوالات کے جوابات اس سیریز میں دئیے گئے ہیں۔

ڈاکومنٹری کی شہرت

دنیا کے 360 ممالک میں ٹاپ 10 میں شامل ہونے والی ڈاکومنٹری کری اینڈ سائنائیڈ نے شہرت کی دوڑ میں شاہ رخ خان کی جوان اور ہالی ووڈ کی ایکوامین جیسی فلموں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔ ڈاکومنٹری کی ہدایات نیشنل ایوارڈ جیتنے والے کرسٹو ٹیمی نے دی ہیں۔ 

Related Posts