نیٹ فلکس نے ایڈورٹائزمنٹ سپورٹ سروس کا آغاز کردیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نیٹ فلکس نے ایڈورٹائزمنٹ سپورٹ سروس کا آغاز کردیا
نیٹ فلکس نے ایڈورٹائزمنٹ سپورٹ سروس کا آغاز کردیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

بین الاقوامی اسٹریمنگ سروس نیٹ فلکس کی جانب سے باقاعدہ طور پر ایڈورٹائزمنٹ سپورٹ سروس کا آغاز کردیا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ نیٹ فلکس نے اشتہارات کے ساتھ سبسکرپشن کا آغاز گزشتہ روز سے کردیا ہے جس کی بدولت صارفین اب کم قیمت میں اسٹریمنگ سروس سے فیضیاب ہوسکیں گے۔

نیٹ فلکس کے صارفین اب صرف 6.99 ڈالرز کے سستے پیکجز سے استفادہ حاصل کرسکتے ہیں لیکن ان سستے پیکجز میں لائسنسنگ کی پابندیوں کی وجہ سے کچھ فلمیں اور ٹی وی سیریز سے محروم رہیں گے۔

واضح رہے کہ اشتہارات پر مبنی یہ پیکجز ابتدائی طور پر صرف 12 ممالک میں اپلائی کئے جاسکتے ہیں، جس میں فرانس، جرمنی، اٹلی، آسٹریلیا، برازیل، کینیڈا، جاپان، کوریا، اسپین، برطانیہ اور امریکا شامل ہیں۔

نیٹ فلکس کے صارفین کی تعداد لگاتار گزشتہ دو سہ ماہیوں سے کم ہورہی ہے۔ رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں تقریباً دو لاکھ سبسکرائبرز اور دوسری سہ ماہی میں تقریباً دس لاکھ صارفین پلیٹ فارم سے دور ہوچکے ہیں۔

اب توقع کی جارہی ہے کہ ان سستے پیکچز اور اشتہارات کی فروخت سے نیٹ فلکس کی آمدنی کے نئے ذرائع پیدا ہونا شروع ہوجائیں گے۔

Related Posts