نیٹ فلکس کا خواتین کے گرد گھومتی کہانیاں پیش کرنیکا فیصلہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

(فوٹو: نیٹ فلکس)

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

آن لائن ویڈیو اسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس نے ہرسال 8مارچ کو منائے جانے والے عالمی دن کی مناسبت سے خواتین کے گرد گھومتی ہوئی فلمز اور سیریز پیش کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق 8مارچ کو ہر سال خواتین کا عالمی دن منایا جاتا ہے تاہم یہ وہ واحد دن نہیں جب ہم خواتین کی قابلیت اور محنت کی تعریف کرتے ہیں بلکہ زندگی کا ہر روز خواتین کی اپنے اہلِ خانہ اور دیگر رشتوں کیلئے کاوشوں کی تعریف کرتے ہی گزرتا ہے۔

نیٹ فلکس انتظامیہ نے خواتین کی ہمت و جرأت کو خراجِ تحسین پیش کرنے کیلئے ایسی کہانیوں پر مبنی فلمز اور سیریز پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو نسوانی طاقت اور اظہار کو جلا بخشیں۔ ذیل میں ایسی ہی کچھ پیشکشوں کا ذکر پیشِ خدمت ہے۔

کوین 

All Hail! 6 Lessons On How To Be A Badass From Iconic Bollywood Movie  'Queen' – Lipstiq.com

ملکہ یعنی کوین کی کہانی ایک 24 سالہ لڑکی رانی کے گرد گھومتی ہے جو اپنے منگیتر کی جانب سے شادی منسوخ کیے جانے پر اکیلے ہی ہنی مون منانے کیلئے چل پڑتی ہے۔ فلم میں خواتین کی آزادی اور زندگی کی مشکلات کا سامنا کرنے کیلئے بہادری کو سراہا گیا ہے۔

دی مدر

The Mother movie review & film summary (2023) | Roger Ebert

ماضی میں نامساعد حالات کے باعث اپنی بیٹی کو چھوڑ دینے والی ماں جو پیشہ ور قاتل بن جاتی ہے، دی مدر ایسی ہی ایک ماں کی کہانی ہے جو اپنی بیٹی کی زندگی بچانے کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرتی۔

لٹل وومن 

Little Women': Florence Pugh Turned the Brat Into a Breakout Heroine

ماضی و حال کی حقیقتوں کا سامنا کرتی یہ کہانی ینگ اپ اور کمر جو مارچ کی نظروں سے زندگی کو دیکھنے پر مجبور کرتی ہے جس میں دکھایا گیا ہے کہ کہانی کے مرکزی کردار کس طرح امید، توانائی اور محبت سے اپنی اپنی زندگی گزارتے ہیں۔

ڈاکٹر چا

Doctor Cha' K-Drama review: Uhm Jung-hwa aces this journey towards  empowerment and independence - The Hindu

بیس سالہ ہاؤس وائف کی زندگی پر مبنی کہانی ایک ایسی خاتون کے گرد گھومتی ہے جو غیر متوقع بحران کا سامنا کرنے کے بعد اپنے طبی کیرئیر کو دوبارہ شروع کرتی ہے۔

مسز چیٹر جی ورسز ناروے

The real life story of Mrs Chatterjee from "Mrs Chatterjee Vs Norway" | The  Times of India

ساگریکا چکربورتی اور شوہر جو ناروے میں رہنے والے ایک جوڑے کے حقیقی نام ہیں اور جن کے بچوں کو نارویجن چائلڈ ویلفیئر سروسز نے خالص بھارتی عادات کے باعث ان سے لے لیا تھام، کی حقیقی کہانی پر مبنی مسز چیٹرجی ورسز ناروے ایک خوبصورت کہانی ہے۔

میمی

Mimi movie review: Kriti Sanon's film is nothing unexpected; wastes Pankaj  Tripathi, Manoj Pahwa | Bollywood - Hindustan Times

آخر میں میمی کا ذکر بھی، جو راجستھان سے تعلق رکھنے والی جز وقتی رقاصہ کی کہانی پر مبنی ہے جو بالی ووڈ اداکارہ بننے کیلئے امریکی جوڑے کو خدمات مہیا کرنے پر راضی ہوجاتی ہے۔ فلم کی کہانی بہت محنت سے تحریر کی گئی ہے۔

Related Posts