ایمازون پرائم ویڈیو پر دستیاب ”سلیپ کال“ کی کہانی کیا ہے؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

(فوٹو: ایمازون پرائم)

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ایمازون پرائم ویڈیو پر سسپنس سے بھرپور نفسیاتی اور تحیر پر مبنی تھرلر سلیپ کال دیکھنا کسی یادگار تجربے سے کم نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق انڈونیشیا کے پس منظر میں تحریر کی گئی کہانی پر مبنی ”سلیپ کال“ تنہائی، روابط اور ٹیکنالوجی کے اَن دیکھے نتائج پر مبنی ہے جسے دیکھنے پر ناظرین دم بخود رہ جاتے ہیں۔ آئیے اس کے متعلق مزید معلومات کا جائزہ لیتے ہیں۔

سلیپ کال کی کہانی کیا ہے؟

اپنے مرکزی کردار دینا کی زندگی کے اردگرد گھومتی کہانی سلیپ کال تنہائی اور جدید ٹیکنالوجی کے زندگی کو متاثر کرتے ہوئے استعمال پر مبنی ہے۔ جب یہ مرکزی کردار سونے لگتا ہے تو اسے کسی نہ کسی رشتے سے بات چیت کرنا ہوتی ہے، ورنہ دینا سو نہیں سکتی۔

تاہم دینا ایسے رشتے تخلیق کرتی ہے جو اسے اجنبی آوازوں کے نزدیک لے جاتے ہیں اور پھر ایسے واقعات ظاہر ہونے لگتے ہیں جو سلیپ کال کے مرکزی کردار دینا کیلئے حقیقت اور ڈیجیٹل دور کے مابین فرق کو مشکل بنا دیتے ہیں۔

اداکاروں کے نام

سلیپ کال کی کاسٹ میں شامل مرکزی فنکارہ کا نام لورا باسوکی ہے جو دینا کا کردار کرتی دکھائی دیتی ہیں۔ ان کے علاوہ جوان بائیونو، ڈیلا ڈارٹیان اور کرسٹو ایمانویل مختلف کرداروں میں جلوہ گر نظر آتے ہیں۔

سلیپ کال کہاں دیکھیں؟

ایمازون پرائم ویڈیو پر فلم ”سلیپ کال“ ناظرین کے دیکھنے کیلئے دستیاب ہے تاہم امریکی ناظرین اسے وی پی این کے بغیر نہیں دیکھ سکتے۔ وی پی این کا استعمال ایمازون پرائم ویڈیو اور یوٹیوب سمیت دیگر پلیٹ فارمز کے کسی خاص ملک کیلئے بلاک ہونے کی صورت میں کیا جاسکتا ہے۔

Related Posts