سال 2024میں نشر ہونیوالے پاکستانی ڈراموں کی فہرست

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی بات کی جائے تو پاکستان کے ٹی وی ڈرامہ آج بھی پوری دنیا میں پسند کئے جاتے ہیں، مضبوط کہانیوں اور جانداری اداکاری کی وجہ سے مشہور ڈرامے ناصرف پاکستانی بلکہ بھارت میں بھی مقبول ہیں۔
2023 پاکستانی ٹیلی ویژن کے لیے اچھا سال رہا ، آئیے آپ کو سال 2024میں نشر ہونیوالے پاکستانی ڈراموں کے بارے میں بتاتے ہیں۔

1۔ بے بی باجی کی بہوئیں
بے بی باجی کی بہوئیں گزشتہ سال نشر ہونے والے آری ڈیجیٹل کے ہٹ ڈرامے بے بی باجی کا سیکوئل ہے۔ سیزن ون نے مشترکہ خاندانی نظام میں درپیش چیلنجز کا احاطی کیاتھا۔ڈرامے کا ٹیزر کہانی اور مرکزی خیال پیش کرتا ہے۔
ڈرامے کی کاسٹ میں سعود قاسمی، جویریہ سعود، سنیتا مارشل، حسن احمد، جنید نیازی، طوبیٰ انور، سید فضل حسین، عینا آصف، منور سعید اور ثمینہ خان شامل ہیں۔

2۔جو بچے ہیں سنگ سمیت لو
جو بچے ہیں سنگ سمیت لونیٹ فلکس کی پہلی پاکستانی تھیم پر مبنی اصل سیریز ہوگی جو فرحت اشتیاق کے مشہور ناول پر مبنی ہے،سیریز ستاروں سے مزین کاسٹ پر مشتمل ہے ۔ڈرامے میں فواد خان، ماہرہ خان اور احد رضا میر مرکزی کردار میں نظر آئیں گے۔

3۔دی پنک شرٹ
دی پنک شرٹ رشتوں کی دریافت کے گرد گھومتی ہے۔ اس ڈرامہ میں صوفیہ اورعمر سمیر اور سارہ کے ساتھ الجھنوں میں دیکھے جاسکتے ہیں۔ ڈرامے میں وہاج علی، سجل علی اور نازش جہانگیر شامل ہیں۔

4۔تیری میری کہانی
تیری میری کہانی کے ساتھ فہد مصطفیٰ کی چھوٹی اسکرین پر واپسی ہوئی ہے۔یہ ڈرامہ آری ڈیجیٹل پر نشر ہوگا۔ ڈرامے میں فہد مصطفیٰ کے علاوہ ہانیہ عامر اور عماد عرفانی مرکزی جوڑی کے طور پر جلوہ گر ہوں گے۔

5۔ویری فلمی
’ویری فلمی‘ رمضان کا ایک خصوصی ڈرامہ ہے جو ہم ٹی وی پر نشر ہوگا۔ ڈرامے میں دنانیر مبین، امیر گیلانی، میرا سیٹھی، علی سفیان اداکاری کریں گے۔ ڈرامہ آنے والے اس ڈرامے میں رومانس اور کامیڈی کا امتزاج ہوگا۔

6۔ تیرے بن (سیزن 2)
تیرے بن سیزن 2میں وہاج علی اور یمنیٰ زیدی کی محبت کی کہانی دہرائی جائیگی۔معاون کاسٹ میں بشریٰ انصاری ، سہیل سمیر اور سبینہ فاروق کی ممکنہ واپسی متوقع ہے، اس دلچسپ سیریز سے بہت زیادہ توقعات وابستہ ہیں۔

7۔ تیری چھاؤں میں
تیری چھاؤں میں مومنہ دورید کی پروڈکشن ہے جس میں دانش تیمور مرکزی کردار میں نظر آرہے ہیں۔ خاتون لیڈرول ثناء جاوید ،کنزہ ہاشمییا کوئی اور ہوسکتی ہے، یہ ڈرامہ لڑائی، محبت اور جذبات سے بھری ایک دلچسپ کہانی پر مبنی ہے۔

8۔ نور جہاں
نور جہاں میں کبریٰ خان، علی رحمان اور نور حسن اداکاری کریں گے۔ ڈرامہ محبت، سماجی طبقاتی تقسیم اور خاندانی چیلنجز پر مبنی ہے۔

9۔ رسم دل  
رسم دل آری ڈیجیٹل کا ڈرامہ ہے جس میں ہانیہ عامر اور وہاج علی مرکزی کردار میں نظر آئیں گے۔ کہانی رومانوی اور محبت کے موضوعات کے گرد گھومتی ہے تاہم پلاٹ کے بارے میں مزید تفصیلات فی الحال دستیاب نہیں ہیں کیونکہ ڈرامے کا ٹیزر جاری نہیں کیا گیا ۔

10۔جفا
’جفا‘ ڈرامے میں ماورا حسین اور محب مرزا مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔ کامیڈی کے لیے مشہوردانش نواز نے روایتی تفریح سے بالاتر ہو کر ایک دلچسپ تجربے کا وعدہ کرتے ہوئے زبردست ڈرامہ پیش کرنے عندیہ دیا ہے۔

Related Posts