سب سے زیادہ پسندیدہ سیریز مرزا پور کا تیسرا سیزن کب آئیگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

(فوٹو: آن لائن)

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

بھارت میں مرزا پور سب سے زیادہ دیکھی اور پسند کی جانے والی سیریز بن چکی ہے، سوال یہ ہے کہ ایمازون پرائم ویڈیو پر مرزا پور کا تیسرا سیزن کب آئے گا؟

بھارتی ویب سائٹ فلمی4ویپ اور ایمازون پرائم ویڈیو کے مطابق مرزا پور کا تیسرا سیزن ایمازون پرائم ویڈیو پر اپریل 2024 میں نشر کیا جائے گا۔ کرن انشومان اور پنیت کرشنا نے 2018 میں مرزا پور کا پہلا سیزن تخلیق کیا جو سپر ہٹ ثابت ہوا۔

ناظرین و سامعین نے مرزا پور کے دوسرے سیزن کو بھی بے حد پسند کیا جو ایمازون پرائم پر 2020 میں نشر کیا گیا۔  مرزا پور ایک ڈارک کامیڈی سیریز ہے جس نے عالمی شہرت حاصل کی، آئیے اس کے متعلق مزید معلومات کا جائزہ لیتے ہیں۔

سیزن تھری کا پلاٹ

تیسرے سیزن کا ممکنہ پلاٹ شرد شکلا کی کہانی پر مشتمل ہوسکتا ہے جو رتی شنکر کا بیٹا ہے اور ایک اور طاقتور کھلاڑی بن کر ابھرتا دکھائی دیتا ہے اور جس کی موجودگی سے مرزا پور میں طاقت کے توازن میں بھونچال برپا ہوسکتا ہے۔

کاسٹ میں شامل اداکار

تیسرے سیزن میں پنکج ترپاٹھی اکھنڈ آنند کے کردار میں نظر آئیں گے جبکہ علی فضل گڈو پنڈت کا رول ایک بار پھر نبھائیں گے، ممکن ہے کہ دیوندو کو پھول چاند منا ترپاٹھی کے کردار میں پیش کیا جائے۔ اسی طرح رسیکا دگل بھی بینا ترپاٹھی اور شویتا ترپاٹھی شرما بطور گجگامنی گولو گپتا کردار نبھاتی نظرآئیں گی۔

Related Posts