شادی ہال مالکان کے مذاکرات کامیاب، وفاقی حکومت نے ہالز کھولنے کا عندیہ دے دیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شادی ہال مالکان کے مذاکرات کامیاب، اسپیکر قومی اسمبلی نے ہالز کھولنے کا عندیہ دے دیا
شادی ہال مالکان کے مذاکرات کامیاب، اسپیکر قومی اسمبلی نے ہالز کھولنے کا عندیہ دے دیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد کے ڈی چوک پر ملک کے تمام علاقوں سے آئے ہوئے ماکیز اور شادی ہال مالکان کے حکومتی ٹیم سے مذاکرات کامیاب ہو گئے ہیں۔ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے 4 اگست سے شادی ہالز کھولنے کا عندیہ دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈی چوک اسلام آباد میں پولیس کی بھاری نفری تعینات رہی، مرکزی صدر آل پاکستان میرج ہال ایسوسی ایشن خالد ایوب اور اسلام آباد مارکیز ایسوسی ایشن کے عہدیدار بختاور بٹ کے ساتھ حکومت کی طرف سے رکنِ قومی اسمبلی علی نواز اعوان نے مذاکرات کیے جو قبل ازیں ناکام رہے۔

احتجاج کرنے والے مزدوروں کا مطالبہ تھا کہ عید کے فوری بعد ایس او پیز کے تحت شادی ہالز اور آؤٹ ڈور کیٹرنگ کھول دی جائے۔ حکومت تمام کاروبار کھول رہی ہے ، اس لیے  میرج ہال انڈسٹری پر بھی پابندی نہ لگائی جائے۔ مظاہرین نے ڈی چوک پر ٹرک کھڑے کرکےروڈ بلاک کردی تھی۔

وفاقی حکومت نے شادی ہالز 4 اگست سے کھولنے کیلئے ڈیکلریشن نمازِ جمعہ کے بعد دینے کا اعلان کیا ہے۔ حکومت نے ایک 3 رکنی کمیٹی قائم کی ہے جس میں ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری، عامر ڈوگر اور وفاقی وزیر پیر نور الحق قادری شامل ہیں۔

دوسری جانب شادی ہال مالکان نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ہمیں بلا سود قرضے دئیے جائیں۔ صدر آل پاکستان میرج ہالز ایسوسی ایشن خالد ایوب کے مطابق حکومت کی طرف سے تحریری ڈیکلریشن ملتے ہی ڈی چوک سے دھرنا ختم کردیا جائے گا اور مظاہرین پر امن طور پر منتشر ہوجائیں گے۔ 

یہ بھی پڑھیں: شادی ہال مالکان کا ڈی چوک پر دھرنے کا اعلان

Related Posts