ویکسین نہ لگوانےوالےہوجائیں ہوشیار،این سی اوسی کازیروٹالرنس پالیسی اپنانےکافیصلہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کورونا ویکسین سے انکار پر11 پولیس اہلکار معطل،تنخواہیں روک دی گئیں
کورونا ویکسین سے انکار پر11 پولیس اہلکار معطل،تنخواہیں روک دی گئیں

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد:وفاقی وزیراسد عمر کی زیرصدارت ہونےوالےاین سی او سی اجلاس میں کورونا وائرس کے نئے ویرینٹ اومی کرون اور ملک میں ویکسی نیشن کی صورتحال کاتفصیلی جائزہ لیاگیااورساتھ ہی این سی اوسی کوکوروناکے پھیلاؤ، اموات اوراسپتالوں میں نئےداخل ہونے والے مریضوں سے متعلق بریفنگ بھی دی گئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کےمطابق اجلاس میں ویکسی نیشن سےمتعلق زیرو ٹالرنس پالیسی اپنانے کا فیصلہ کیا گیا جس کے تحت ویکسی نیشن نہ کرانے والے افراد کو موقع پر ہی ویکسین لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ویکسی نیشن نہ کرانےوالےافراد کےخلاف خصوصی مہم کاآغازآج سےکردیاگیاہے،جس پرعملدرآمدیقنی بنانےکیلئےویکسی نیشن ٹیمیں مختلف پبلک مقامات پر موجود رہیں گی۔

مزیدپڑھیں:اومی کرون نے خطرے کی گھنٹی بجادی، پی ایم اے کا اظہار تشویش،ملک میں دوبارہ پابندیوں کا خدشہ

یہ بھی پڑھیں:اومی کرون کا خطرہ، ملک میں نئی کورونا پالیسی، لاک ڈاؤن کا فیصلہ برقرار

Related Posts