العزیزیہ ریفرنس، اسلام آباد ہائی کورٹ میں نواز شریف کی اپیل پر سماعت آج ہوگی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نوازشریف نے بغیر مکمل ہوم ورک عدم اعتماد کی مخالفت کردی
نوازشریف نے بغیر مکمل ہوم ورک عدم اعتماد کی مخالفت کردی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

العزیزیہ ریفرنس میں سابق وزیرِ اعطم میاں نواز شریف کی اپیل پر سماعت آج ہوگی جبکہ عدالت ملزم کی گرفتاری کا حکم دے چکی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل 2 رکنی ججز بینچ سابق وزیرِ اعظم کی اپیل پر سماعت کرے گا۔ عدالت نے العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنسز میں نواز شریف کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کررکھے ہیں۔

لندن میں زیرِ علاج  نواز شریف کے عدالتی حکم کے باوجود پیش نہ ہونے پر انہیں اشتہاری قرار دیا جاسکتا ہے۔ اپنی درخواست میں سابق وزیرِ اعظم نے عدالت سے درخواست کی ہے کہ معزز عدالت ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم کالعدم قرار دیتے ہوئے ایک نمائندے کے ذریعے سماعت میں حاضری کی اجازت دے۔

اپنی درخواست میں سابق وزیرِ اعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ  طبی بنیادوں پر عدالت حاضر ہونے کے احکامات کو واپس لیتے ہوئے طبی رپورٹس کا معائنہ کرے جو عدالت کو جمع کرائی گئی درخواست کے ساتھ ہی منسلک ہیں۔ واضح رہے کہ نواز شریف العزیزیہ کے ساتھ ساتھ ایون فیلڈ ریفرنس میں بھی عدالت کو مطلوب ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں: نواز شریف کی سیاست ختم، پیپلز پارٹی ساتھ نہیں دے گی۔شیخ رشید

Related Posts