نواز شریف کی سیاست ختم، پیپلز پارٹی کبھی ساتھ نہیں دے گی۔شیخ رشید

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مولانافضل الرحمان سب سے زیادہ خسارے میں رہنے والے ہیں، شیخ رشید
مولانافضل الرحمان سب سے زیادہ خسارے میں رہنے والے ہیں، شیخ رشید

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

 اسلام آباد: وفاقی وزیرِ ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی ن لیگ کا ساتھ نہیں دے گی جبکہ نواز شریف کی سیاست ختم ہوچکی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق رات گئے نجی ٹی وی پر گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیرِ اعظم نواز شریف کے بارے میں وزیرِ ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا کہ پیپلز پارٹی اسمبلیوں سے استعفے دینے پر یقین نہیں رکھتی جبکہ ن لیگ کا کام سال کے آخر تک تمام ہوتا نظر آتا ہے۔

گفتگو کے دوران وزیرِ ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا کہ پارٹی کی اپنی صفوں میں کھلبلی مچی ہوئی ہے، ن لیگ کے شہباز شریف کی کشتیوں میں بھائی نواز شریف نے پتھر ڈالے  اور اپنی سیاست کا ورق ہی پھاڑ دیا۔

وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے کہا کہ اے پی سی کے دوران بھی چیئرمین پیپلز پارٹی استعفے دینے کی بات کر رہے تھے اور نواز شریف مسکرا رہے تھے، شہباز شریف کو اپنے بیانیے کے بارے میں جنوری تک فیصلہ کرنا ہوگا۔

وزیرِ ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا کہ ووٹ کی جگہ نوٹ کو عزت ملتی ہے، اپوزیشن والے استعفے دینے کے حق میں نہیں ہیں، یہ پہلے بھی کہہ چکا ہوں۔ وزیرِ اعظم نے نواز شریف کی تقریر نشر کرانے کا درست فیصلہ کیا۔

یاد رہے کہ اِس سے قبل وزیرِ ریلوے شیخ رشید نے کہا کہ کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کے جانے پر عمران خان پچھتا رہے ہیں، اب انہیں واپس لانا آسان کام نہیں، ن لیگ اور پیپلزپارٹی کو صرف اور صرف این آر او چاہئے، لیکن اب کسی کو چھوٹ نہیں دی جائے گی۔  این آر او کی تلاش ہے لیکن اب کسی کو چھوٹ نہیں ملے گی۔

انہوں نے 1 ماہ قبل اپنے بیان میں کہا کہ مریم نواز کے ٹوئٹر کو سگنل ملنے سے شہباز شریف کی سیاست کو نقصان پہنچا، مردہ اپوزیشن حکومت کا کچھ نہیں بگاڑ سکتی۔ اپوزیشن کی اے پی سی ان کے گلے پڑسکتی ہے، محرم کے بعد بھی اے پی سی نہیں دیکھ رہا۔

مزید پڑھیں: پیپلزپارٹی کو این آر او کی تلاش ہے۔ شیخ رشید

Related Posts