عدلیہ نے آمریت کو قانونی جواز فراہم کیا، ڈکٹیٹرز کو خوش آمدید کہا۔نواز شریف

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لندن: مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کی عدلیہ نے نہ صرف آمریت کو قانونی جواز فراہم کیا بلکہ ڈکٹیٹرز کو خوش آمدید بھی کہا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ عدلیہ نے نظریۂ ضرورت ایجاد کیا، ڈکٹیٹرز کا خیر مقدم کیا۔ آمریت کو قانونی جواز بھی فراہم کیا۔

یہ بھی پڑھیں:

اسد عمر کا پارٹی عہدوں سے استعفے کا اعلان

ٹوئٹر پیغام میں نواز شریف نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عدلیہ نے لاڈلے کو صادق اور امین کا سرٹیفکیٹ دیا۔ منتخب وزرائے اعظم کو پھانسی اور جھوٹے مقدمات میں جیلوں میں ڈال دیا۔

پیغام میں نواز شریف نے کہا کہ مجھے بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر عدلیہ نے ہی تاحیات نااہل کیا۔ آئین دوبارہ لکھنے کیلئے بینچ فکسنگ کی گئی۔ بدقسمتی سے ہمارا نظامِ انصاف دنیا میں 140 میں سے 129ویں نمبر پر ہے۔

https://twitter.com/NawazSharifMNS/status/1661362027053436928

نواز شریف نے کہا کہ چند معزز جج صاحبان نے ضد کی ہوئی ہے کہ ہم ہر صورت 140ویں نمبر پر ہی پہنچیں گے۔

خیال رہے کہ بطور وزیر اعظم پاکستان نااہل کیے جانے کے بعد مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد نواز شریف علاج کی غرض سے لندن چلے گئے تھے جس کے بعد سے ن لیگی رہنما متعدد مرتبہ ان کی وطن واپسی کی پیشگوئی کرچکے ہیں۔

Related Posts