یوم دفاع و شہدائے پاکستان اور یوم یکجہتی کشمیر: آج مزارِ قائد اور مزارِ اقبال پر گارڈز کی تبدیلی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

قوم آج یوم دفاع و شہدائے پاکستان اور یوم یکجہتی کشمیر منا رہی ہے، مزارِ اقبال پر گارڈز کی تبدیلی
قوم آج یوم دفاع و شہدائے پاکستان اور یوم یکجہتی کشمیر منا رہی ہے، مزارِ اقبال پر گارڈز کی تبدیلی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی ہدایت کے مطابق آج پاکستانی قوم یوم دفاع و شہدائے پاکستان کے ساتھ ساتھ یومِ یکجہتی کشمیر بھی منا رہی ہے۔اس حوالے سے مزارِ قائد اور مزارِ اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب ہوئی اور پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے بانی پاکستان اور شاعرِ مشرق کو سلامی پیش کی۔

شہرِ قائد میں بانی پاکستان کے مزار پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریب میں پاک فضائیہ کے کیڈیٹس نے گارڈز کے فرائض سنبھالے۔ 55 کیڈیٹس پر مشتمل دستے میں 5 خواتین کیڈیٹس بھی شامل ہیں جبکہ تقریب کے مہمانِ خصوصی ائیر وائس مارشل حامد رشید تھے۔ 

دوسری جانب داتا کی نگری لاہور میں  شاعرِ مشرق علامہ اقبال کے مزار پرگارڈز کی تبدیلی کی پُر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے حکیم الامت کو سلامی کا نذرانہ پیش کیا۔ مزارِ اقبال پر چیف آف آرمی اسٹاف کی طرف سے خصوصی گلدستہ رکھا گیا۔ میجر جنرل محمد عامر نے مزارِ اقبال پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔

یہ بھی پڑھیں: عوام حکومت کے خلاف سڑک پرآنے کے لیے تیارہیں،مولانافضل الرحمان

گیریژن کمانڈر میجر جنرل محمد عامر نے گیسٹ بک میں یومِ دفاع کے حوالے سے اپنے تاثرات قلمبند کیے۔ میانی صاحب قبرستان میں میجر شبیر شریف کے مزار پر بھی پاک فوج کے دستے نے سلامی دی اور آرمی چیف کی طرف سے خصوصی گلدستہ رکھا۔ میجر شبیر شریف کے اہل خانہ اور پاک فوج کے افسران بھی اس موقعے پر موجود تھے۔ 

واضح رہے کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان نے 6ستمبرکویوم دفاع کے ساتھ یوم یکجہتی کشمیرمنانے کافیصلہ کیا ہے۔اس حوالے سے وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ ملک بھرمیں کشمیریوں سے بھرپوراظہاریکجہتی کیا جائے۔

وزیراعظم کی زیرصدارت گزشتہ روز  اجلاس ہواجس میں فیصلہ کیاگیاکہ یوم دفاع کے ساتھ یوم یکجہتی کشمیرمنایاجائے۔اس سلسلے میں وزیراعظم یوم دفاع کشمیری شہداء کے ساتھ منانے کے لیےمظفرآبادجائیں گےجہاں وہ کشمیری شہداکی یادمیں ہونے والی تقریب میں شرکت کریں گے۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم کا 6ستمبرکویوم دفاع کےساتھ یوم یکجہتی کشمیرمنانے کافیصلہ

Related Posts