وزیراعظم کا 6ستمبرکویوم دفاع کےساتھ یوم یکجہتی کشمیرمنانے کافیصلہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے کہا ہے کہ امریکا اپنی ناکامیوں کا الزام پاکستان پر نہیں لگا سکتا کیونکہ افغانستان میں امریکا کے کامیاب نہ ہونے کا ذمہ دار پاکستان نہیں ہے۔ اس لیے پاکستان پر الزام عائد کرنا غیر منصفانہ ہے
وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے کہا ہے کہ امریکا اپنی ناکامیوں کا الزام پاکستان پر نہیں لگا سکتا کیونکہ افغانستان میں امریکا کے کامیاب نہ ہونے کا ذمہ دار پاکستان نہیں ہے۔ اس لیے پاکستان پر الزام عائد کرنا غیر منصفانہ ہے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

وزیراعظم پاکستان عمران خان نے 6ستمبرکویوم دفاع کے ساتھ یوم یکجہتی کشمیرمنانے کافیصلہ کیا ہے ،اس حوالے سے وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ کل ملک بھرمیں کشمیریوں سے بھرپوراظہاریکجہتی کیاجائےگا۔

وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس ہواجس میں فیصلہ کیاگیاکہ کل یوم دفاع کے ساتھ یوم یکجہتی کشمیرمنایاجائےگا،اس سلسلے میں وزیراعظم کل  یوم دفاع کشمیری شہداء کے ساتھ منانے کے لیےمظفرآبادجائیں گےجہاں وہ کشمیری شہداکی یادمیں ہونے والی تقریب میں شرکت کریں گے۔

وزیراعظم نے ہدایت کی کہ صوبائی دارلحکومتوں میں خصوصی تقریبات منعقد کی جائیں جس میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیا جائے جب  کہ پاکستان بھر کے عوام یوم دفاع پر شہداء کے خاندانوں کے پاس پہنچیں۔

 

ملک بھرمیں تمام دفاتر جمعہ کو سہ پہر 3 بجے بند ہوجائیں گے، دفاتر بند کرنے کا مقصد کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کرنا اور شہدا کے اہل خانہ سے ملاقات اور یادگاروں کا دورہ کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:مقبوضہ کشمیر میں کرفیوکےخاتمے کے لیے ایمنسٹی انڈیا کی مہم شروع

خیال رہے مقبوضہ کشمیرمیں بھارت کی ریاستی دہشتگردی جاری ہے،مقبوضہ وادی میں کرفیو کے باعث کشمیری گھروں میں اسیری کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ کھانے پینے کی اشیااوردوائیں ختم ہونے سے بحران سنگین ہوگیا جبکہ مواصلاتی ذرائع کی بندش سے مقبوضہ وادی کا رابطہ دنیا سے بدستورمنقطع ہے۔

قابض بھارتی فوجی گھرگھرتلاشی کے دوران کشمیری نوجوانوں کوگرفتاراورخواتین سے بدسلوکی کررہے ہیں۔ نیٹ سید علی گیلانی، میرواعظ عمرفاروق،یاسین ملک سمیت حریت رہنما یا توگرفتارہیں یاپھرنظربندہیں۔

Related Posts